پیر‬‮ ، 03 اگست‬‮ 2026 

معاشی محاذ پر پاکستان کا مستقبل روشن،عالمی جریدے کا بیرونی سرمایہ کاری کیلئے موزوں حالات اور حکومتی کوششوں کا اعتراف

datetime 18  اگست‬‮  2020 |

اسلام آباد (این این آئی)عالمی جریدے خلیج ٹائمز نے معاشی محاذ پر پاکستان کا مستقبل روشن قرار دے دیا ۔عالمی جریدے خلیج ٹائمز نے معاشی محاذ پر پاکستان کامستقبل روشن قرار دے دیا اور بیرونی سرمایہ کاری کیلئے موزوں حالات اور حکومتی کوششوں کا بھی اعتراف کیا۔خلیج ٹائمز نے معاشی ماہرین اور سفارتکاروں کی رائے کو بھی آرٹیکل کا حصہ بنایا ہے اور کہا کہ عمران خان نے معاشی سرگرمیوں کیلئے بڑے پالیسی اقدامات کااعلان کیا،

عالمی سطح پر معاشی سلوڈاؤن کے باوجود پاکستان میں حالات بہتر ہوئے، پاکستان معاشی استحکام کے لئے پوری طرح تیار ہے۔عالمی جریدے نے آرٹیکل میں موڈیزکی جانب سے پاکستان کی معاشی آؤٹ لک مستحکم قراردینے کابھی ذکر کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان خصوصی معاشی زونزکے قیام پر تیزی سے کام کر رہا ہے، ڈیمزتعمیر سمیت سی پیک جیسے معاشی منصوبوں پر بھی کام تیز کیا گیا۔آرٹیکل میں کہا گیا کہ ماہرین کے مطابق ٹیکس فری سرمایہ کاری کیلئے پاکستان بہترین انتخاب ہوسکتا ہے، شرح سود میں نمایاں کمی کے بعد پرائیویٹ سیکٹر بھی سرمایہ کاری کیلئے تیار ہے۔عالمی جریدے کے مطابق حکومتی اقدامات سیاوورسیز پاکستانیوں کا اعتماد بھی بحال ہورہا ہے، اوورسیز پاکستانیوں نے ترسیلات زرکی مد میں ریکارڈ رقم پاکستان بھیجی، ملکی تاریخ میں پہلی بار 23 ارب ڈالر سے زائد ترسیلات زر پاکستان منتقل ہوئیں۔آرٹیکل میں کہا گیا کہ ماضی کی حکومتوں میں اوورسیزپاکستانیوں سے کئے وعدے پورے نہیں ہوسکے، موجودہ حکومت بیرون ملک مقیم پاکستانیوں سے وعدے پورے کررہی ہے۔خلیج ٹائمز کے مطابق حکومت کورونا کے دوران مشکل چیلنجز پر قابو پانے میں کامیاب رہی، کورونا کے دوران اوورسیز پاکستانیوں کی وطن واپسی کا مرحلہ کامیابی سے مکمل کیا ، 3 لاکھ سے زائدپاکستانیوں کومختلف ممالک سے وطن واپس بھیجا گیا، جنوب ایشیائی ممالک کی جانب سے وطن واپسی کاسب سے بڑا آپریشن تھا۔آرٹیکل میں کہا گیا معاون خصوصی زلفی بخاری نے آپریشن کی تکمیل میں کردار ادا کیا جبکہ 500سے زائد قومی اور بین الاقوامی پروازیں آپریٹ کی گئیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک


میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…