اتوار‬‮ ، 09 فروری‬‮ 2025 

نیب پیشی پر مریم نواز کی گاڑی پرگولیاں چلائی گئیں، تفتیشی ماہرین سے گاڑی کا معائنہ کروا لیا، رانا ثناء اللہ کا دعویٰ

datetime 16  اگست‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن )پنجاب کے صدر سابق وزیر رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ بظاہر ایسا لگتا ہے کہ نیب پیشی پر مریم نواز کی گاڑی پرگولیاں چلائی گئیں،اگرمریم نواز کی گاڑی بْلٹ پروف نہ ہوتی تو کوئی سانحہ بھی ہو سکتا تھا،سازش میں جو بھی ملوث ہوا اْس کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائیں گے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ تفتیشی ماہرین سے مریم نواز کی گاڑی کا معائنہ کروا لیا ہے، اس سازش میں جو بھی ملوث ہوا اْس کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائیں گے،

اگرمریم نواز کی گاڑی بْلٹ پروف نہ ہوتی تو کوئی سانحہ بھی ہو سکتا تھا۔رانا ثناء اللہ نے کہا کہ مریم نواز پر حملہ، کارکنان پر پتھراؤ اور ان کے سر پھاڑنے والوں کو جواب دینا پڑیگا۔ خیال رہے کہ مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کی قومی احتساب بیورو (نیب) میں پیشی کے دوران لیگی کارکنان اور پولیس میں جھڑپیں ہوئی تھیں۔نیب کے لاہور دفتر کے باہر پتھراؤ،لاٹھی چارج ،نعرے ،شیلنگ اور بد نظمی کی وجہ سے مریم نوازپراپرٹی کیس میں بیان ریکارڈ نہ کراسکیں اور نیب نے انہیں واپس بھیج دیا۔

موضوعات:



کالم



ابو پچاس روپے ہیں


’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…