اتوار‬‮ ، 31 مئی‬‮‬‮ 2026 

ڈرائیور سے لے کر ڈائریکٹرز تک سب کو کرپشن کی جڑ قرار دیدیا گیا،آئیسکو کی انکوائری رپورٹ میں تہلکہ خیز انکشافات

datetime 16  اگست‬‮  2020 |

اسلام آباد(آن لائن)آئیسکو میں سینکڑوں جعلی میٹرز،ٹرانسفارمرز،ایل ٹی وی کی خرید و فروخت سمیت دیگر میگا کرپشن پر پیپکو میں ہونیوالی انکوائری نے رپورٹ جاری کرتے ہوئے قرار دیا ہے کہ ایک سیٹ پر عرصہ5سے بیس سال تک بیٹھے ملازمین ہی کرپشن کی جڑ ہیں،ڈرائیور سے لیکر ڈائریکٹر ز تک سب کو تبدیل کر کے ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے،انکوائری رپورٹ پر آئیسکو نے ابتدائی طور پر

112لائن مین،میٹرریڈرزو ڈرائیور تبدیل کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔انتہائی معتبر ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ آئیسکو میں اربوں روپے کی کرپشن پر ابتدائی طور پر پیپکو نے انکوائری رپورٹ جاری کی ہے جس میں انہوں نے آئیسکو اور وزارت کو کہا ہے کہ میگا کرپشن کی اصل جڑ وہ لوگ ہیں جو کہ ملازمت پر بھرتی سے لیکر اب تک ایک ہی جگہ تعینات ہیں اور کرپشن کے خاتمہ کے لیے ضروری ہے کہ لائن مین،ڈرائیور سے لیکر ڈائریکٹر تک سب کو بتدیل کیا جائے۔رپورٹ کے نتیجہ میں آئیسکو حکام نے ابتدائی طور پر مورخہ 13اگست کے نوٹیفکیشن کے مطابق 112ملازمین کو تبدیل کر دیا گیا ہے جن میں سے لائن مین بشارت علی خان،وحید فاروق،اظہر محمود،محمد رفیع، مسکین علی شاہ، ریاست، فرحت عباس، ایم یعقوب، عظمت الہی، عطاالرحمن، سفیر اللہ، محمود، منیر،ضمیر، شاہد، ضیاء، مظلوم، شیراز، فضل، نیاز، عبدالحفیظ، محمد جان، ندیم اعوان، آصف، فرہاد، ناصر خان، فیصل حیات، خلیل اللہ، عطاء اللہ، شاہد، صادق الرحمن، ذوالفقار احمد، گوہر، وسیم گوہر، وقاص، اسد، شفیق، راحت سمیت دیگر شامل ہیں،ذرائع کا کہنا ہے کہ آئیسکو نے ہیڈ کوارٹر میں موجود افسران کو تحفظ دینے کا فیصلہ کیا ہے اور انکے تبادلے نہیں کیے جائیں گے،دوسری جانب ایف آئی اے میں میگا کرپشن کے مقدمات کی زیر التوا انکوائریز کے خلاف بھی عدالت جانے کا فیصلہ کر لیا گیا تاکہ ملک و قوم کا پیسہ لوٹنے والوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جا سکے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



لکڑی کا تختہ


خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…