منگل‬‮ ، 04 اگست‬‮ 2026 

سکیورٹی گارڈز پر تشدد کے بعد بی آر ٹی کی سکیورٹی کیلئے سینکڑوں پولیس اہلکار تعینات، کسی بھی ہنگامی صورت میں فوری کارروائی کے احکامات

datetime 15  اگست‬‮  2020 |

پشاور (این این آئی)پولیس نے پشاور بس ریپڈ ٹرانزٹ (بی آرٹی) اسٹیشن میں توڑ پھوڑ اور سیکیورٹی گارڈز پر تشدد کا مقدمہ درج کرلیا۔گزشتہ روز پشاور بی آر ٹی اسٹیشن میں سیکیورٹی گارڈ پر تشدد کی ویڈیو سامنے آئی تھی جس میں چند افراد نے سیکیورٹی گارڈز کو زدوکوب کیا اور کپڑے پھاڑے۔پولیس نے اسٹیشن میں تصادم میں ملوث 2 افراد کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔دوسری جانب

سینئر سپرٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) آپریشنز منصورامان نے مختلف بی آرٹی اسٹیشنز کا دورہ کیا اور سیکیورٹی کا جائزہ لیا۔انہوں نے بتایا کہ بی آر ٹی کے تمام اسٹیشنز پر پولیس اہلکار تعینات کردیے گئے ہیں اور ہراسٹیشن پر 4 اہلکار تعینات ہوں گے اور 2 شفٹوں میں 240 پولیس اہلکار ڈیوٹی دیں گے۔انہوں نے کہاکہ ناخوشگوار صورتحال سے نمٹنے کے لیے پیٹرولنگ پولیس بھی ہوگی جب کہ بی آرٹی کنٹرول روم میں پولیس فوکل پرسن بھی تعینات کردیا گیا ہے۔خیال رہے کہ پشاور بس منصوبے کا افتتاح 13 اگست کو وزیراعظم عمران خان نے کیا تھا۔واضح رہے کہ پشاور میں بس ریپڈ ٹرانزٹ (بی آر ٹی) کے اسٹیشنوں پر مسافروں کی توڑ پھوڑ کی ویڈیوز وائرل ہو گئیں۔ویڈیو میں ایک مسافر کو بی آر ٹی بس کی چھت پر چڑھتے اورایک جگہ شہریوں کو جنگلا پھلانگ کر مین کوریڈور میں آتے دیکھا گیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق سوشل میڈیا پر وائرل ایک اور ویڈیو میں مسافروں کو بی آر ٹی کے سفری کارڈز کے بغیر اندر داخل ہوتے بھی دیکھا گیا، سوشل میڈیا پر بی آر ٹی بسوں کی پھٹی ہوئی سیٹوں کی تصاویر بھی وائرل ہو رہی ہیں۔یاد رہے کہ دو روز قبل وزیراعظم عمران خان نے بی آر ٹی پشاور کا افتتاح کیا تھا جب کہ گزشتہ روز بی آر ٹی پشاور کی سیکیورٹی پر مامور گارڈ کی پٹائی کی تصاویر بھی منظر عام پر آئی تھیں جس کے بعد بی آر ٹی کے اسٹیشنوں پر سیکیورٹی بڑھا دی گئی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)


گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…