اتوار‬‮ ، 24 اگست‬‮ 2025 

مریم نواز کٹھ پتلی اور ریلوکٹوں کے اعصاب پر سوار لیگی کارکنوں پر پتھرا ئوکرانے کا منصوبہ فیاض چوہان جیسے  لوگوں کا ہی ہوسکتا ہے ‘ن لیگ نے سیدھا سیدھا نام لے دیا

datetime 15  اگست‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این ائی) مسلم لیگ(ن) پنجاب کی سیکرٹری اطلاعات عظمی بخاری نے کہا ہے کہ لیگی کارکنوں پر پتھرا ئوکرانے کا منصوبہ فیاض چوہان جیسے لوگوں کا ہی ہوسکتا ہے ،کہاں ہیں وہ  گاڑیاں جن پر پتھر لائے گئے ؟،مسلم لیگ(ن)فیاض الحسن چوہان کے کارندوں کی بنائی

جعلی ویڈیوز سے بلیک میل نہیں ہو گی ۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ فیاض الحسن چوہان جیسا شخص ہی ایک کلو میٹر کی دوری پر پتھر پھینک کے نیب آفس کے شیشے توڑ سکتا ہے ،باعث حیرت بات ہے پولیس کے پتھرائوسے تو درجنوں لیگی کارکن زخمی ہوگئے لیکن صرف چند پولیس اہلکاروں کے پائوں پر پٹیاں بندھی ،مریم نواز کٹھ پتلی اور ریلوکٹوں کے اعصاب پر سوار ہو چکی ہیں،نوازشریف،شہبازشریف،مریم نواز اور حمزہ شہباز جعلی احتساب کے سامنے سینہ تان کے کھڑے ہیں،شریف خاندان کو کمزور کرنے اور مسلم لیگ (ن)کو توڑنے کے نیب نیازی کے حربے ناکام ثابت ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یچھ ماہ کی مہمان حکومت کے ہائوتھ پاں پھولنا شروع ہوچکے ہیں،2021کے سال کا آغاز حکومت کے خاتمے کا سال ہو گا،اقتدار اور کرسی کی فکر نے حکمرانوں کو اندھا اور پاگل کر دیا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ریکوڈک


’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…