کوئٹہ/اسلام آباد (آ ن لائن)جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن سے بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سرداراخترجان مینگل کی ملاقات،حکومت کو ٹف ٹائم دینے پر مشاورت سمیت ملکی بالخصوص بلوچستان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق جمعیت کے قائد مولانا فضل الرحمن سے بی این پی کے سربراہ سرداراخترجان مینگل نے گزشتہ روز ملاقات کی
اس موقع پر جمعیت علماء اسلام کے مرکزی سیکرٹری جنرل مولانا عبدالغفور حیدری اور بلوچستان اسمبلی میں قائد حزب اختلاف ملک سکندرخان ایڈووکیٹ بھی موجود تھے ،ملاقات میں حکومت کو ٹف ٹائم دینے پر مشاورت کی گئی بلکہ حکومت مخالف آئندہ کسی بھی حکمت عملی پر غور وفکر کیاگیا ،ملاقات میں حالیہ قانون سازی اور بلوچستان کی سیاسی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیاگیا۔