کراچی(این این آئی)غیر حاضر رہنے والے ڈاکٹروں کو شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے محکمہ صحت سندھ نے ڈیڑھ ہزار سے زائد طبی ماہرین کو ملازمت سے فارغ کردیا۔تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے یوم آزادی کے موقع پر غیر حاضر رہنے والے اور ڈیوٹی میںغفلت برتنے والے ڈاکٹروں کے خلاف کارروائی کا آغاز کردیا، محکمہ صحت سندھ نے پاکستان سے باہر جانے والے 1200 ڈاکٹروں کو نوٹس جاری کردئیے۔محکمہ صحت سندھ کی جانب
سے تمام ڈاکٹرز کو غیر حاضری پر شوکاز نوٹس بھی جاری کیے گئے تھے جبکہ قانونی کارروائی پوری کرتے ہوئے فائنل شوکاز بھی جاری کیا گیا۔سندھ حکومت نے ڈاکٹروں کے خلاف ایکشن لیتے ہوئے 1700 سے زائد ڈاکٹروں کو نوکری سے بھی فارغ کردیا گیا ہے جبکہ غیر حاضر ڈاکٹروں کی طلبی کیلیے قومی اخبارات میں اشتہار بھی جاری کیے گئے۔محکمہ صحت سندھ کے مطابق جواب نہ ملنے پر غیر حاضر ڈاکٹرز کو ملازمت سے فارغ کیا گیاہے۔