پیر‬‮ ، 06 اپریل‬‮ 2026 

زندگی کی پرواہ کئے بغیر کورونا مریضوں کا علاج کرنے والے گلگت بلتستان کے ڈاکٹر اسامہ ریاض ’’شہید‘‘ کیلئے ستارہ شجاعت کا اعلان

datetime 14  اگست‬‮  2020 |

گلگت بلتستان( آن لائن )گلگت بلتستان کے ڈاکٹر اسامہ ریاض (شہید) کیلئے ستارہ شجاعت کا اعلان کیا گیا ہے۔ گورنر گلگت بلتستان راجہ جلال حسین مقپون نے شہید ڈاکٹر اسامہ ریاض کو سول ایوارڈ سے نوازنے کی سمری منظور کی تھی۔ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ شہید ڈاکٹر اسامہ ریاض نے بہادری اور شجاعت کے ساتھ اپنے فرائض انجام دیئے تاکہ اس مہلک بیماری سے انسانی جانوں کو بچایا جاسکے

اور ان کی اس عظیم قربانی کے عوض انہیں پاکستان کا اعلی ترین سول ایوارڈ سے نوازا جائے گا۔شہید ڈاکٹر اسامہ ریاض نے کورونا وائرس کے ممکنہ پھیلائو کے تدارک میں اپنی جان قربان کی اور انسانی جانوں کو بچانے میں اپنا کردار ادا کیا۔جس کے بعد شہید ڈاکٹر اسامہ ریاض کو قومی ہیرو کا درجہ دینے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔۔شہید ڈاکٹر نے اپنی زندگی خطرے میں ڈال کورونا وائرس کے مریضوں کا علاج کیا۔انہوں نے اپنی زندگی کی پرواہ کیے بغیر اپنی فرائض کی ادائیگی کو افضل سمجھا۔اور پھر اسی وائرس کا شکار ہو کر انتقال کر گئے۔شہید ڈاکٹر کو سوشل میڈیا پر بھی خراج تحسین پیش کیا گیا تھا،۔صارفین کا کہنا تھا کہ ہم شہید ڈاکٹر کو سلام پیش کرتے ہیں۔ایک صارف نے کہا کہ آپ بہادری کی علامت ہیں۔ایک صارف نے کہا کہ ڈاکٹرز،پاک فوج ریسکیوکے ادارے حکومت کے ہر اس فرد کی یا اللہ حفاظت فرما جو اپنے آج کی پرواہ کئیے بغیر ہم سب کی مدد کر رہے ہیں۔ایک صارف نے کہا کہ بے شک پاکستان اپ جیسوں کی قربانیوں کے دم پر قائم ہے اپ شہید ہیں، شہید کبھی مرتے نہیں۔ گلگت بلتستان کے ڈاکٹر اسامہ ریاض (شہید) کیلئے ستارہ شجاعت کا اعلان کیا گیا ہے۔ گورنر گلگت بلتستان راجہ جلال حسین مقپون نے شہید ڈاکٹر اسامہ ریاض کو سول ایوارڈ سے نوازنے کی سمری منظور کی تھی۔ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ شہید ڈاکٹر اسامہ ریاض نے بہادری اور شجاعت کے ساتھ اپنے فرائض انجام دیئے تاکہ اس مہلک بیماری سے انسانی جانوں کو بچایا جاسکے اور ان کی اس عظیم قربانی کے عوض انہیں پاکستان کا اعلی ترین سول ایوارڈ سے نوازا جائے گا

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مشہد میں دو دن (آخری حصہ)


ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…