اتوار‬‮ ، 25 مئی‬‮‬‮ 2025 

دفتر خارجہ کو پاک سعودی تعلقات میں حد سے زیادہ احتیاط برتنی چاہئے تھی، یہ کون سی ڈپلومیسی ہے کہ گھر بیٹھ کر شور مچانا شروع کر دیا ،چوہدری برادران نے بھی خاموشی توڑ دی

datetime 13  اگست‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (آن لائن) پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین اور سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی نے کہا ہے کہ سعودی عرب نہ صرف ہمارا بھائی ہے بلکہ ہماری عقیدتوں کا مرکز ہے، سعودی عرب نے ہر مشکل وقت میں ہمیشہ پاکستان کا ساتھ دیا، دفتر خارجہ کو پاک سعودی تعلقات میں حد سے زیادہ احتیاط برتنی چاہئے تھی۔ مسلم لیگی قائدین نے کہا کہ ہر چیز ہر وقت پبلک کرنے کی نہیں ہوتی،

ہمارے جس طرح کے تعلقات سعودی عرب کے ساتھ ہیں ان کے ساتھ خود جا کر خاموشی سے بات کیوں نہیں کی گئی، یہ کون سی ڈپلومیسی ہے کہ گھر بیٹھ کر شور مچانا شروع کر دیا۔ چودھری شجاعت حسین اور چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ ایسا بیان دینے کی کیا ضرورت تھی جس کے بعد وضاحتیں جاری کرنی پڑیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم اگر اصلاح کیلئے غلطیوں کی نشاندہی کرتے ہیں تو اس کو بھی مخالفت اور دشمنی سمجھا جاتا ہے یہ رویہ درست نہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ لاکھوں پاکستانی آج سے نہیں بلکہ مدتوں سے وہاں روزگار کما رہے ہیں، پاکستان میں سب سے زیادہ زرمبادلہ وہاں مقیم پاکستانی بھیجتے ہیں، انشاء اللہ ہر محب وطن پاک سعودی تعلقات کو خراب کرنے کی کوشش کو ناکام بنائے گا۔ انہوں نے کہا کہ کسی کو یہ حق حاصل نہیں کہ وہ اسلامی برادر ممالک کے تعلقات میں خرابی پیدا کرے، اس سے پاکستان کی جگ ہنسائی ہوئی ہے۔  پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین اور سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی نے کہا ہے کہ سعودی عرب نہ صرف ہمارا بھائی ہے بلکہ ہماری عقیدتوں کا مرکز ہے، سعودی عرب نے ہر مشکل وقت میں ہمیشہ پاکستان کا ساتھ دیا، دفتر خارجہ کو پاک سعودی تعلقات میں حد سے زیادہ احتیاط برتنی چاہئے تھی۔ مسلم لیگی قائدین نے کہا کہ ہر چیز ہر وقت پبلک کرنے کی نہیں ہوتی، ہمارے جس طرح کے تعلقات سعودی عرب کے ساتھ ہیں ان کے ساتھ خود جا کر خاموشی سے بات کیوں نہیں کی گئی

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گوٹ مِلک


’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…