کراچی(این این آئی)پہلا قومی پرچم تیار کرنے والے مرحوم ماسٹر الطاف حسین کے اہل خانہ نے حکومتی سطح پر داد رسی نہ ہونے پر مایوسی کا اظہار کیاہے۔پہلے قومی پرچم سازاورتحریک پاکستان کے سرگرم کارکن ماسٹرالطاف حسین کے انتقال کوکئی برس بیت چکے ہیں۔ان کے اہل خانہ کئی برس سے حیدرآبادمیں 3 کمروں پرمشتمل گھرمیں مقیم ہیں۔اس گھر میں اب ان کے بیٹے ظہورالحسن کی رہائش ہے۔ظہورالحسن نے شکوہ کیاکہ ایک
تاریخی کام کرنے کے باوجود بھی سرکاری سطح پر ان کے والد کی خدمات کا اعتراف نہیں کیا گیا۔ انھوں نے بتایا کہ ان کے والد کی پرچم بنانے کی تصویرامریکہ کے ایک میگزین میں چھپی ہے،حکومت کو بھی کئی مرتبہ خطوط لکھے جاچکے ہیں۔ماسٹرالطاف حسین کے پڑپوتے نے مطالبہ کیا کہ میرے پردادا نے پہلا قومی پرچم بنایا،سرکاری اعزاز سے نوازاجائے۔قومی پرچم کاڈیزائن امیرالدین قدوائی نے بنایا اور ماسٹر الطاف حسین نے تیار کیا۔