ہفتہ‬‮ ، 08 فروری‬‮ 2025 

کس نے دباؤ ڈال کر کام کرایا؟وزیراعلیٰ عثمان بزدار کیخلاف وعدہ معاف گواہ بننے والے 2 افراد کا درخواست میں انکشاف

datetime 12  اگست‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی)قواعد و ضوابط کے برعکس شراب لائسنس کے اجراء کے معاملے پر وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نیب لاہور آفس پیش ہوگئے جہاں ان سے پونے 2 گھنٹے تک تحقیقات کی گئی،نیب نے وزیر اعلیٰ کو 12سوالات پر مشتمل سوالنامہ دیدیا جس کا18اگست تک جواب جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے،سابق ڈائریکٹر جنرل ایکسائز اکرم اشرف گوندل نے کیس میں وعدہ معاف گواہ بننے کی درخواست جمع کرا دی

جبکہ نجی ٹی وی کے مطابق مزید ایک شخص نے وعدہ معاف گواہ بننے کی درخواست دیدی ہے جس کا نام صیغہ راز میں رکھا جارہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلی پنجاب سردار عثما ن بزدار انتہائی مختصر سٹاف کے ساتھ بغیر پروٹوکول نیب دفتر پہنچے۔ وزیراعلیٰ لینڈ کروزر پر جبکہ سٹاف کے ارکان کار میں نیب دفتر پہنچے۔ قبل ازیں وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی جانب سے نے وزراء، مشیروں،پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں کو نیب آفس نہ آنے کی سختی سے ہدایات جاری کی گئیں۔ نیب دفتر میں تفتیشی ٹیم نے نجی ہوٹل کو شراب کے لائسنس کے اجراء میں قواعد و ضوابط نظر انداز کرنے پر سوالات کئے۔ وزیر اعلیٰ عثمان بزدار تقریباً پونے دو گھنٹے تک نیب دفتر میں موجود رہے اور اس کے بعد واپس روانہ ہو گئے۔ بتایا گیا ہے کہ نیب کی تفتیشی ٹیم کی جانب سے وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کو 12سوالات پر مشتمل سوالنامہ بھی دیا گیا ہے اور انہیں 18اگست تک اس کا جواب دینے کا پابند کیا گیا ہے۔ مزید بتایا گیا ہے کہ سابق ڈائریکٹر جنرل ایکسائز اکرم اشرف گوندل نے اس کیس میں وعدہ معاف گواہ بننے کی درخواست نیب آفس میں جمع کرا دی ہے۔ درخواست کے مطابق وزیراعلیٰ کے سابق پرنسپل سیکرٹری نے دباؤ ڈال کر کام کرایا۔ نجی ٹی وی کے مطابق وزیر اعلیٰ سردار عثمان بزدار کے خلاف ایک اور شخص نے وعدہ معاف گواہ بننے کی درخواست دی ہے تاہم اس کا نام صیغہ راز میں رکھا جارہا ہے۔ مزید کہا گیا ہے کہ وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے نیب سے واپسی پر مشاورتی اجلاس بھی منعقد کیا جس میں نیب کے سوالنامے کے حوالے سے غور کیا گیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ہم انسان ہی نہیں ہیں


یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…