منگل‬‮ ، 14 جولائی‬‮ 2026 

کم عمر پاکستانی بچے کااعزاز

datetime 30  جون‬‮  2015 |

لندن (نیوزڈیسک)ایک 6؍ سالہ برطانوی پاکستانی لڑکے نے جو ایم ایس آفس 2013ء کا مائیکرو سافٹ سرٹیفکیشن پاس کرکے پہلے ہی کم عمر ترین ایم ایس آفس پروفیشنل بن گیا تھا، اس نے اب ایم ایس پاور پوائنٹ اسپیشلسٹ امتحان پاس کرکے اس شعبے میں دنیا کی کم عمر ترین شخصیت کا بھی اعزاز حاصل کرلیا ہے۔محمد حمزہ شہزاد نے اس امتحان میں ایک ہزار میں سے 850؍ پوائنٹس اسکور کئے جبکہ کامیابی کے لئے 700؍ پوائنٹس درکار تھے۔ اپنی خصوصی گفتگو میں حمزہ شہزاد نے کہا کہ ایم ایس پاور پوائنٹ ایک مکمل گرافکس پیکیج ہے جس سے پروفیشنل انداز میں پرو ڈ کشن میں مدد ملتی ہے۔ حمزہ کے والد عاصم شہزاد جو خود ایک آئی ٹی پروفیشنل ہیں، ان کے مطابق انہوں نے اپنے بیٹے کو ایک چیز بھی نہیں سکھائی بلکہ وہ خود نئے سافٹ ویئر سے ہر ایک بات سیکھتا گیا اور اب اسے اپنے کام پر مکمل عبور حاصل ہے۔ بیسٹ ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ لندن جہاں حمزہ نے امتحان میں شرکت کی، اس کی انتظامیہ نےبچے کی غیر معمولی صلاحیتوں کو سراہا۔ سینٹر چلانے والے اسٹیوہربرٹ نے کہا کہ عام طور پر ایسی صلاحیتوں کا مظاہرہ بالغ لوگ کرتے ہیں۔ حمزہ کی اس عمر میں صلاحیتیں نہایت متاثر کن ہیں۔ حمزہ شہزادنے اپنے آئندہ عزائم کے بارے میں کہا کہ اب وہ مائیکرو سافٹ پروڈکٹس پر کام کرنا چاہتاہے۔ اس کے والدین بھی اس کم عمری میں اپنے بیٹے کےتاریخی کارنامہ انجام دینے پر نہایت خوش ہیں۔ حمزہ کی والدہ سیماب عاصم نے کہا کہ انہیں اپنے بیٹے پر فخر ہے جس نے نہ صرف اپنے لئے بلکہ پاکستان کے لئے یہ ریکارڈ ساز کارنامہ انجام دیا۔ انہوں نے کہا کہ فیصل آباد سے ارفع کریم کی مثال ہمارے سامنے ہے۔ حمزہ 2011ء میں انگلینڈ منتقل ہوگیا تھا جب اس کے والد کو لندن کی ایک ملٹی نیشنل آئی ٹی کمپنی میں سینئر ڈیولپمنٹ مینجر کی ملازمت مل گئی تھی جہاںاب اس خاندان کا مستقل قیام ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ


شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…