لاہور (آن لائن) نیب لاہور میں رواں ہفتے حکومت اور اپوزیشن کی بڑی پیشیاں طلب کررکھی ہیں، نیب نے خصوصی سکیورٹی اور انسداد کورونا ایس او پیز کے تحت انتظامات کو حتمی شکل دے دی۔تفصیلات کے مطابق نیب لاہور میں رواں ہفتے حکومت اور اپوزیشن کی بڑی پیشیاں ہوں گی، اس حوالے سے نیب نے کورونا ایس او پیز کے مطابق انتظامات مکمل کر لئے، نیب نے نائب صدر ن لیگ مریم نواز کو 11 اگست
کو طلبی کا نوٹس جاری کیا ہے اور نائب صدر ن لیگ مریم نواز نے نیب میں پیش ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کا کہناتھا کہ نیب رائیونڈ میں 200 ایکڑ زمین کی خریداری کی تحقیقات کر رہا ہے،12 اگست کو وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی نیب میں طلبی ہے، نیب عثمان بزدار کے خلاف شراب لائسنس کی تحقیقات کر رہا ہے جبکہ 13 اگست کو پی ٹی آئی کے ملک کرامت کھوکھر کی نیب میں طلبی ہے۔