ہفتہ‬‮ ، 24 مئی‬‮‬‮ 2025 

“پولیس سیکیورٹی کیلئے ہوتی ہے نہ کہ اپنے ذاتی کاموں کیلئے”- پولیس اہلکارسے چھتری اٹھوانا ڈپٹی کمشنر شکارپورکو مہنگا پڑگیا ڈی آئی جی نے ڈپٹی کمشنر کو دی گئی سیکیورٹی واپس لے لی‎

datetime 10  اگست‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاڑکانہ(مانیٹرنگ ڈیسک) ڈپٹی کمشنر شکارپور نوید لاڑک کی جانب سے اپنی سیکیورٹی پر مامور پولیس اہلکار سے ذاتی کام لینے کے خلاف سوشل میڈیا پر وائرل تصویر پر ڈی آئی جی لاڑکانہ عرفان بلوچ نے نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی شکارپور کامران نواز کو ڈپٹی کمشنر شکارپور سے

پولیس سیکیورٹی فوری طور پر واپس لینے کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔ نجی ٹی وی دنیا کی رپورٹ کے مطابق جس کے بعد ایس ایس پی نے ڈپٹی کمشنر سے سیکیورٹی واپس لے لی ہے ، ڈی آئی جی عرفان بلوچ کا کہنا ہے کہ پولیس سیکیورٹی کیلئے ہوتی ہے نہ کہ اپنے ذاتی کاموں کیلئے ۔اس عمل سے پولیس کا مورال ڈائون ہوا ہے اور آئندہ ایسا عمل برداشت نہیں کیا جائے گا۔ نواب شاہ سے نمائندے کے مطابق ضلع شہید بینظیر آباد میں آئی جی سندھ کی جانب سے اعلی عدلیہ کے حکم پر برطرف کئے گئے55پولیس اہلکاروں کی تنخواہیں روکنے کا حکم دیا گیا ہے اس سلسلے میں ایس ایس پی شہید بینظیرآبادتنویر حسین تنیو نے تحریری طور پر محکمہ خزانہ کو خط ارسال کردیا ہے۔واضح رہے کہ30جولائی کو آئی جی سندھ نے پولیس اہلکاروں کو برطرف کرنے کا حکم دیا تھا ان پر2014میں سفارشی بنیاد پر بھرتی ہونے کا الزام تھا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نیوٹن


’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…