منگل‬‮ ، 04 اگست‬‮ 2026 

انجانے میں اگر کسی کے جذبات کو ٹھیس پہنچی ہو تو معذرت خواہ ہیں، مسجد میں ریکارڈنگ کی حقیقت بیان کرتے ہوئے گلوکار بلال سعید نے عوام سے معذرت کر لی

datetime 8  اگست‬‮  2020 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سوشل میڈیا پر شدید تنقید کے بعد گلوکار بلال سعید بھی میدان میں آ گئے، انہوں نے کہا کہ مسجد میں صرف نکاح کے مناظر دکھائے گئے ہیں نہ کہ موسیقی یا رقص کے۔ انہوں نے عوام سے معافی مانگتے ہوئے کہا کہ اگر پھر بھی لوگوں کی دل آزاری ہوئی ہو تو معذرت چاہتا ہوں۔ انہوں نے اپنی ایک پوسٹ میں ویڈیو شیئر کی اور لکھا کہ یہ وہ واحد حصہ ہے جو تاریخی وزیر خان مسجد میں فلمایا گیا تھا۔

یہ میوزک ویڈیو کا تعارفی حصہ ہے جس میں نکاح کا منظر پیش کیا گیا ہے۔ اسے نہ تو کسی طرح کے پلے بیک میوزک کے ساتھ فلمایا گیا تھا اور نہ ہی یہ میوزک ٹریک کا حصہ ہے،انہوں نے کہاکہ فلم بندی کے وقت مسجد کی انتظامیہ بھی موجود تھی اور وہ گواہ ہیں کہ وہاں کسی قسم کی کوئی موسیقی نہیں چلائی گئی۔ مزید پوری ویڈیو 11 اگست کو سامنے آرہی ہے۔ آپ لوگ کسی نتیجے پر پہنچنے سے پہلے براہ کرم ویڈیو دیکھیں۔ اور سمجھیں کہ ہم سب ایک ہی صفحے پر ہیں۔ہم سب مسلمان ہیں،ہمارے دل میں بھی اپنے مذہب اسلام کے لئے اتنی ہی محبت اور احترام ہے جتنا آپ سب کے دل میں ہے اور کبھی بھی اس کی توہین کرنے کا سوچ بھی نہیں سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بی ٹی ایس کی ویڈیو جو سوشل میڈیا پر وائرل کی گئی ہے وہ ’قبول‘ کے پوسٹر کے لیے محض ایک کلک تھا جس میں شادی شدہ جوڑے کو ان کے نکاح کے بعدخوشی سے دکھایا گیا تھا۔اس کے باوجود اگر ہم نے انجانے میں اگر کسی کے جذبات کو ٹھیس پہنچایا ہے تو ہم تہہ دل سے آپ سب سے معذرت خواہ ہیں۔ سوشل میڈیا پر شدید تنقید کے بعد گلوکار بلال سعید بھی میدان میں آ گئے، انہوں نے کہا کہ مسجد میں صرف نکاح کے مناظر دکھائے گئے ہیں نہ کہ موسیقی یا رقص کے۔ انہوں نے عوام سے معافی مانگتے ہوئے کہا کہ اگر پھر بھی لوگوں کی دل آزاری ہوئی ہو تو معذرت چاہتا ہوں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)


گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…