منگل‬‮ ، 12 مئی‬‮‬‮ 2026 

گلگت بلتستان میں 5 ماہ بعد سیاحت کی رونقیں بحال

datetime 8  اگست‬‮  2020 |

گلگت (این این آئی)گلگت بلتستان حکومت نے بالآخر کورونا وائرس کے باعث 5 ماہ سے بند گلگت بلتستان کے سیاحتی مقامات کو ہفتہ سے کھولنے کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔نگران وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان میر افضل خان نے سیاحت کے شعبے کو کھولنے کے احکامات جاری کر دئیے ۔

محکمہ سیاحت گلگت بلتستان نے بھی گلگت بلتستان میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے خدشے کے پیش نظر سیاحوں کے داخلے پر 5 ماہ سے عائد پابندی کو ختم کرتے ہوئے ہفتہ سے سیاحتی سرگرمیاں شروع کرنے کی اجازت دے دی ہے۔گلگت بلتستان حکومت نے اس حوالے سے ایس او پیز بھی جاری کی ہیں جن پر سختی سے عمل درآمد کی ہدایت کی گئی ،ایس او پیز کے تحت جی بی میں داخل ہونے والے ہر سیاح کو Covidـ19 کی نیگیٹو رپورٹ، ہوٹل بکنگ کی تفصیل اور گلگت بلتستان کے مختلف مقامات پر آنے جانے کی تفصیلات ظاہر کرنا لازمی ہوگا۔کورونا وائرس کے باعث عائد حکومتی پابندیوں کی وجہ سے جی بی میں ٹرانسپورٹ اور ہوٹل انڈسٹری سمیت پورا سیاحت کا شعبہ شدید متاثر ہوا تھا، اب سیاحتی سرگرمیاں پھر سے شروع ہونے پر سیاحوں اور اس شعبے سے وابستہ افراد نے خوشی اور اطمینان کا اظہار کیا ہے۔طویل بندش کے بعد سیاحتی سرگرمیوں کی بحالی کے بعد گلگت بلتستان میں سیاحوں کی بڑی تعداد کی آمد متوقع ہے لیکن ایسے میں کورونا کے خطرات روکنے کے لیے طے شدہ ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنانے کی ضرورت ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



موسمی پرندے


’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…