منگل‬‮ ، 04 اگست‬‮ 2026 

گھریلو جھگڑے پر اہلیہ نے ڈپٹی ڈائریکٹر ریو نیو واسا شاہد حفیظ کو موت کے گھاٹ اتار دیا، خود کو بھی زخمی کر لیا

datetime 8  اگست‬‮  2020 |

لاہور( این این آئی) جوہر ٹائون میں گھریلو جھگڑے پر اہلیہ نے مبینہ طور پر فائرنگ کر کے ڈپٹی ڈائریکٹر ریو نیو واسا شاہد حفیظ کو قتل کر دیا اور بعدازاں خود کو بھی گولی مار کر زخمی کر لیا جنہیں طبی امداد کیلئے جناح ہسپتال منتقل کردیا گیا،اطلاع ملتے ہی ریسکیو ،پولیس اور فرانزک سائنس ایجنسی کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں ۔ بتایا گیا ہے کہ

گزشتہ روز پولیس کو اطلاع ملی کہ نا معلوم افراد نے جوہر ٹائون میں اپنی رہائشگاہ پر موجود ڈپٹی ڈائریکٹر ریو نیو واسا شاہد حفیظ کو گولیاں مار دیں جس سے وہ موقع پر ہی دم توڑ گئے جبکہ ان کی اہلیہ شہلا شدید زخمی ہوگئیں۔ اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں جنہوں نے زخمی خاتون کو ہسپتال منتقل کیا ۔ پولیس نے فرانزک سائنس ایجنسی کے ماہرین کو بھی طلب کرلیا اور ان کے ساتھ مل کر جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرنے کے بعد لاش کومردہ خانے منتقل کردیا ۔ پولیس کے مطابق واقعے کی مختلف پہلوئوں سے تحقیقات شروع کیں گئیں اور یہ بات سامنے آئی کہ گھریلو جھگڑے پر اہلیہ نے ہی فائرنگ کی جس سے شاہد حفیظ جاں بحق ہو گئے جبکہ بعد ازاں اہلیہ نے گولی مار کر خود کو بھی زخمی کر دیا ۔ پولیس کے مطابق مقتول کے بھائی کی درخواست پر قانونی کارروائی کا آغاز کر دیاگیا ہے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)


گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…