اسلام آباد/لاہور( این این آئی) حکومت پاکستان نے عالمی اور علاقائی پروازوں کا آپریشن مکمل طور پر بحال کرنے کا فیصلہ کرلیا جس کا اطلاق 9اگست کی رات12بجے سے ہوگا۔اس حوالے سے سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ڈائریکٹر ایئر ٹرانسپورٹ نے باضابطہ طور پر نوٹس ٹو ایئر مین(نوٹم )جاری کردیا ہے جس
میں تمام ایئر لائنز کو ہدایت جاری کی ہیں کہ وہ اپنا ثمر شیڈول کے مطابق آپریشن جاری رکھیں ۔سی اے اے کا کہنا ہے کہ تمام ایئرلائنزکو حکومت کی جانب سے واضح کردہ ایس او پیز پر عمل درآمد کرنا لازم ہوگا، انٹر نیشنل اور ڈومیسٹک پروازوں کے ساتھ ساتھ چارٹرڈ پروازیں بھی ایس او پی کے مطابق آپریٹ ہوں گی