لندن( آن لائن ) مریم نواز کے صاحب زادے جنید صفدر کی منگنی ہو گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق شریف خاندان کے ذرائع کا کہنا ہے کہ مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر کی منگنی ہو گئی ہے، ان کی منگیتر یونی ورسٹی کالج آف لندن کی فارغ التحصیل ہیں۔خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ
جنید صفدر کی منگیتر سابق سینیٹر سیف الرحمان کی صاحب زادی ہیں۔دوسری طرف نیب نے رائیونڈ میں 200 ایکڑ زمین کی منتقلی کا الزام میں مریم نواز کو 11 اگست کو پیش ہونے کی ہدایت کی ہے، نیب نے سابق ڈی ای او نور امین مینگل، احد چیمہ سے بھی اس سلسلے میں تحقیقات کا فیصلہ کیا ہے، ذرایع کا کہنا ہے کہ 2014 میں رائیونڈ میں مریم نواز کے نام 200 ایکڑ زمین منتقل کی گئی تھی۔ذرایع کا کہنا ہے کہ مریم نواز کے نام 1440 کنال ارضی منتقل کی گئی، شریف خاندان کی جانب سے 2013 میں 3568 کنال اراضی خریدی گئی، سب سے زیادہ زمین 242 ایکڑ یعنی 1936 کنال شمیم بی بی کے نام تھی، مریم نواز کے نام منتقل زمین کا رقبہ کل 180 ایکڑ یعنی 1440 کنال تھا۔