جمعہ‬‮ ، 23 مئی‬‮‬‮ 2025 

نیب کو آشیانہ کیس میں سپریم کورٹ سے تاریخی ذلت و رسوائی کا سامنا کرنا پڑا، رمضان شوگر ملز کا کیس بھی رسوائی کا باعث بنے گا،مریم نواز کو نوٹس بھیجنے پر ن لیگ نے کھری کھری سنا دیں

datetime 6  اگست‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی)مسلم لیگ (ن) پنجاب کی سیکرٹری اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ نیب نیازی نے شہبازشریف کی عالمی سطح پر پذیرائی سے حسد کی وجہ سے ان پر جھوٹے مقدمات بنائے،شہبازشریف کی محنت اورایمانداری کی گواہی چین،ترکی،برطانیہ سمیت کئی ممالک دیتے رہے ہیں،مریم نواز کو نیب کی جانب سے نیا نوٹس بھیجنا شرمناک حرکت ہے،نیب نے مریم نواز کو وراثتی جائیداد کا حساب مانگنے

کے لئے طلب کرلیا ہے۔۔اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ شہبازشریف کی قائد انہ صلاحیتوں کی بدولت پنجاب میں غیر ملکی کمپنیوں نے اربوں روپے کی سرمایہ کی۔شہبازشریف نے ساہیوال کول پاور،حویلی بہادر شاہ،تین میٹرو بسوں میں کروڑوں روپے کی بچت کی۔شہبازشریف نے گیارہ ماہ میں میٹرو بنادی عمران نیازی تین سالوں میں بھی پشاور میٹرو نہیں چلاسکے۔انہوں نے مزید کہاعمران نیازی نے شہبازشریف سے حسد اور بغض کے باعث پنجاب میں جاری شدہ عوامی مفاد کے منصوبوں پر کام بند کروادیا۔آشیانہ کیس میں نیب کو سپریم کورٹ سے تاریخی ذلت و رسوائی کا سامنا کرنا پڑا۔رمضان شوگر ملز کا کیس بھی نیب کیلئے رسوائی کا باعث بنے گا۔عمران خان وارثت میں بھی کچھ نہیں ملا اس ارب پتی سے نیب حساب کیوں نہیں مانگ رہا؟نیب اور نیازی مریم نواز اور نوازشریف کے خوف اور حسد میں مبتلا ہیں۔عمران خان اپنے لیے اصل خطرہ شریف خاندان کو ہی سمجھتے ہیں۔ مسلم لیگ (ن) پنجاب کی سیکرٹری اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ نیب نیازی نے شہبازشریف کی عالمی سطح پر پذیرائی سے حسد کی وجہ سے ان پر جھوٹے مقدمات بنائے،شہبازشریف کی محنت اورایمانداری کی گواہی چین،ترکی،برطانیہ سمیت کئی ممالک دیتے رہے ہیں،مریم نواز کو نیب کی جانب سے نیا نوٹس بھیجنا شرمناک حرکت ہے،نیب نے مریم نواز کو وراثتی جائیداد کا حساب مانگنے کے لئے طلب کرلیا ہے۔

موضوعات:



کالم



نیوٹن


’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…