اسلام آباد(این این آئی)احساس ایمرجنسی کیش کی صوبائی و علاقائی لحاظ سے اب تک تقسیم شدہ رقم کی تفصیل جاری کر دی گئی جس کے مطابق اب تک ملک بھرمیں ایک کروڑ 40 لاکھ5 ہزارسے زائد افراد میں رقم تقسیم کی جاچکی ہے ۔
اعلامیہ کے مطابق مستحق افراد میں 169 ارب 36 کروڑ روپے سے زائد رقم تقسیم کی جاچکی ہے ،سندھ میں 43 لاکھ 90 ہزار سے زائد افراد میں رقم تقسیم کی گئی،سندھ میں 52 ارب 91 کروڑ روپے تقسیم کیے گئے،پنجاب میں 62 لاکھ 15 ہزارسے زائدافراد میں رقم تقسیم کی گئی،پنجاب میں 75 ارب 18 کروڑروپے تقسیم کئے گئے،خیبرپختونخوامیں 23 لاکھ 32 ہزارسیزائدافراد میں رقم تقسیم کی گئی،خیبرپختونخوا میں 28 ارب 30 کروڑ روپے سے زائدتقسیم کئے گئے،بلوچستان میں 6 لاکھ 78 ہزارسیزائدافراد میں رقم تقسیم کی گئی،بلوچستان میں 8 ارب 23 کروڑ روپے مستحقین میں تقسیم کیے گئے،گلگت بلتستان میں 1 لاکھ سے زائد افراد میں رقم تقسیم کی گئی۔ اعلامیہ کے مطابق گلگت بلتستان میں 1 ارب 22 کروڑ روپے سے زائد رقم تقسیم کی جاچکی ہے،آزادکشمیر میں 2 لاکھ 19 ہزار سے زائد افراد میں رقم تقسیم کی گئی،آزاد کشمیر میں 2 ارب 68کروڑ روپے تقسیم کئے گئے،اسلام آباد میں 68 ہزار سے زائد افراد میں رقم تقسیم کی جا چکی،اسلام آباد میں 82 کروڑ روپے سے زائد رقم تقسیم کی گئی۔