اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سینئر کالم نگار اور تجزیہ نگار سہیل وڑائچ نے انکشاف کیا ہے کہ مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کے صاحبزاد ے جنید صفدر کی شادی طے کردی گئی ، یہ شادی خود میاں نوازشریف نے طے کی اور دلہن قطر میں آباد سیف الرحمن (احتساب بیورو والے)کے خاندان سے ہے ۔
بی بی سی کے لیے لکھے گئے اپنے کالم میں انہوں نے بتایا کہ۔۔۔ لندن میں موجود نوازشریف کی واک کرتے یا اہلخانہ کے ساتھ کافی پیتے تصاویر سامنے آچکی ہیں تاہم سیاسی طورپر خاموش ہیں، تاہم اپنی پارٹی کے اسیران کی رہائی پر انہیں فون کرتے ہیں، حال احوال دریافت کرتے ہیں، اندازہ ہے کہ وہ زیادہ تر اپنا وقت پارک لین کے فلیٹ میں ہی گزارتے ہوں گے، ان کے دونوں صاحبزادے حسین نواز اور حسن نواز اپنے اہل و عیال کے ساتھ لندن ہی میں موجود ہیں،سہیل وڑائچ نے مزیدلکھا کہ سیاست سے ہٹ کر انھیں وقت ملا ہے تو انھوں نے خاندانی امور کی طرف بھی توجہ دی ہے اور اپنے نواسے جنید صفدر اعوان کی شادی قطر میں آباد سیف الرحمن (احتساب بیورو والے) کے خاندان میں طے کر دی ہے۔اندازہ ہے کہ مریم نواز کا والد سے روزانہ کی بنیاد پر رابطہ ہو گا اور شہباز شریف بھی سیاسی اور ملکی امور پر رہنمائی کے لیے نواز شریف سے رابطہ رکھتے ہوں گے۔