اسلام آباد (این این آئی)سینیٹ نے بھارت کے پانچ اگست کے تمام اقدامات کو مستر دکر دیا ۔ بدھ کو حکومت اور اپوزیشن کی جانب سے تیار کی گئی متفقہ قرارداد وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے پیش کی ۔ قراداد میں کہاگیا اکہ سینیٹ بھارت کے پانچ اگست کے تمام اقدامات کو مسترد کرتا ہے۔ قرارداد کے مطابق کشمیری قیادت اور نوجوانوں
کو رہا کیا جائے،میڈیا اور انٹرنیٹ پر پابندی ختم کی جائے،کشمیریوں کو حق خودارادیت فراہم کیا جائے۔ قرارداد میں کہاگیاکہ اقوام متحدہ کا انسانی حقوق کمیشن مقبوضہ کشمیر میں جارء انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کے حواکے سے انکوائری کمیشن تشکیل دے۔ قرارداد کے مطابق پاکستان کشمیریوں کی حمایت جاری رکھے گا۔