لاہور(این این آئی)صوبائی دارالحکومت کے بیشترعلاقوں میں آٹا چکی مالکان نے ایک کلو چکی سے تیار کردہ آٹا 75روپے فی کلو فروخت کرنا شروع کر دیا۔لاہور آٹا چکی مالکان ایسوسی ایشن نے ایک کلو چکی سے تیار کردہ آٹے کی قیمت 70روپے مقرر
کر رکھی ہے۔75روپے فی کلو آٹا فروخت کرنے والے چکی مالکان کا موقف ہے کہ اوپن مارکیٹ میں ایک من گندم کی قیمت 2300روپے سے بڑھ گئی ہے اور اس صورتحال میں ہم 70روپے میں چکی سے تیار کردہ آٹا فروخت نہیں کر سکتے۔