لاہور( این این آئی)وزیر ہاؤسنگ میاں محمود الرشید نے کہا ہے کہ عیدالاضحی پر واسا اور ایل ڈبلیو ایم سی کے سٹاف نے انتھک کام کیا-دونوں اداروں کے فیلڈ سٹاف کی محنت کی ماضی میں مثال نہیں ملتی-اپنے ایک بیان میںمیاں محمود الرشید نے کہا کہ ادارے فرض شناسی سے کام کریں تو پھر ہیٹ اور لمبے بوٹوں کی ضرورت نہیں
پڑتی-ورکرز نے بارش اور سخت موسم میں جس طرح کام کیا وہ قابل ستائش ہے- میاں محمود الرشیدنے مزید کہا کہ عید پر واسا اور ایل ڈبیلو ایم سی کے عملہ نے تیز رفتاری سے کام مکمل کیا-بہترین کام پر واسا اور ایل ڈبلیو ایم سی کے عملہ کو مبارکباد پیش کرتا ہوں-اُمید ہے دونوں اداروں کا سٹاف آئندہ بھی خدمت کا یہی معیار قائم رکھے گا-