ملک کے کس حصے میں بارش برسانے والا طاقتور ترین سسٹم آرہا ہے؟محکمہ موسمیات نے انتباہ جاری کر دیا

4  اگست‬‮  2020

کراچی (این این آئی) محکمہ موسمیات نے متنبہ کیا ہے کہ شہرقائد میں بارش برسانے والا طاقتور ترین سسٹم آرہا ہے، نیا سسٹم 7اگست کی صبح کراچی میں داخل ہو جائے گا۔تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے کراچی میں ایک بار پھر موسلادھار بارشوں کی پیش گوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ

شہرقائد میں بارش برسانے والا طاقتور ترین سسٹم آرہا ہے، کراچی سمیت سندھ بھر میں 9،8،7 اور 10 اگست کو موسلا دھابارشوں کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق یہ سسٹم 2011کے بعد اب دوبارہ آ رہا ہے۔سسٹم کے تحت کراچی میں شدید بارشیں ہوں گی، 2020 کا سب سے طاقتور اور خلیج بنگال سے آنے والا اس سال کا پہلا بارشیں برسانے والا سسٹم سمندری نم اور گرم ہواں سے شدید طاقتور ہوکر 6 اگست سے پاکستان کے ساحلی پٹی میں داخل ہوگا، شہر کے مختلف علاقوں میں موسلاھار بارش ہوگی۔دن میں رات جیسا سماں رکھنے والے مون سون سسٹم جسے Mahi کا نام دیا گیا ہے، کراچی و دیگر شہروں کے لیے 2011 کے بعد سب سے وسیع پیمانے اور طویل الوقت پورا ہفتہ شدید گرچ چمک کے ساتھ بارش برسانے والا سسٹم ہوسکتا ہے، کراچی سے حیدرآبا، میرپورخاص تک موسلادھار بارشیں متوقع ہے۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…