لاہور (آن لائن) صوبائی دارلحکومت لاہور میں کرونا وائرس کے مریضوں میں نمایاں کمی آنے کے بعد شہر کے سرکاری ٹیچنگ ہسپتالوں کی انتظامیہ نے کرونا وباء کے مریضوں کے لئے مختص کی گئی۔ آئیسولیشن وارڈ بند کردی ہیں۔ جبکہ دوسری طرف یہ بھی بتایا گیا ہے کہ
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران شہر میں 68 نئے کیسز سامنے آنے کے بعد شہر میں کرونا وائرس کے مجموعی مریضوں کی تعداد 47 ہزار 500 سے زائد ہوگئی ہے۔ جبکہ شہر میں اموات کی تعداد 778 تک پہنچ گئی ہے جبکہ محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ پنجاب کے اعداد و شمار کے مطابق صوبے بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 139 نئے کیسز سامنے آنے کے بعد کرونا کے مجموعی مریضوں کی تعداد 93 ہزار 336 جبکہ اموات کی تعداد 1 ہزار 828 تک پہنچ گئی ہے۔ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ لاہور اور پنجاب میں کرونا کو شکست دینے والے مریضوں کی تعداد 82 ہزار 575 تک پہنچ گئی ہے۔ اس طرح شہر کے سرکاری اور نجی ہسپتالوں میں زیر علاج کرونا کے تصدیق شدہ مریضوں کی تعداد 40 رہ گئی ہے۔ جن میں سے 31 مریض آئی سو یو اور جبکہ 6 مریض وینٹی لیٹر پر زیر علاج ہیں۔