مودی کی پالیسیوں نے بھارت کو ڈوبو دیا ،پاکستان ، نیپال، ایران ، بنگلہ دیش، سری لنکا، ترکی ، چین سمیت کتنے ممالک نے تنہا چھوڑ دیا ، گھیرا تنگ ہو گیا، بھار ت جلد کشمیر کو چھوڑ دیگا، تہلکہ خیزپیش گوئی کر دی گئی

4  اگست‬‮  2020

کراچی(این این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء و سربراہ بیت المال سندھ حنید لاکھانی نے کہا ہے کہ 5اگست کو کشمیری بھائیوں کیساتھ بھرپور یکجہتی کا اظہار کریں گے اور کشمیری بھائیوں کو یہ پیغام دیں گے کہ پوری پاکستانی قوم ان کے ساتھ ہے ، گزشتہ ایک سال میں مودی کا بھیانک چہرہ پوری دنیا کے سامنے واضح ہوگیا ہے ، بھارتی ظلم کیوجہ سے پاکستان ، نیپال، ایران ، بنگلہ دیش،

سری لنکا، ترکی ، چین سمیت دیگر بہت سارے ممالک ہندوستان کے ساتھ نہیں ہیں ، ان خیالات کا اظہارا نہوں نے میڈیا سے بات چیت کے دوران کیا، حنید لاکھانی نے کہا کہ کشمیر پر ڈھائے جانے والے مظالم کے نتیجے میں پورا ہندوستان آئیسولیٹ ہوگیا ہے مقبوضہ کشمیر میں جو ظلم آر ایس ایس کے دہشتگرد حکومت کی سرپرستی میں ڈھا رہے ہیں اس کی وجہ سے ہندوستان تنہاہو گیا ہے ، انسانی حقوق کی تنظیمیں اور عالمی برادری خاموش تماشائی بننے کی بجائے بھارتی جارحیت اور مظالم کا نوٹس لے اور بھارت پر دبائو ڈالا جائے کہ وہ یہ ظلم و ستم بند کرے ورنہ اس کے ساتھ تمام سفارتی و تجارتی تعلقات ختم کر دیئے جائیں انہوں نے کہا کہ ہمارا یہ فرض بنتا ہے کہ ہم مظلوم کشمیریوں کی آواز بنیں ، پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے دنیا کے ہر پلیٹ فورم پرمسئلہ کشمیر کے حل کے لیئے آواز اٹھائی بلکہ مسئلہ کشمیر کو حل کرنے کے لیئے وزیراعظم پاکستان عمران خان کو دنیا نے کشمیر کا سفیر بھی مانا، تاریخ میں پہلی دفعہ مسئلہ کشمیر کو کسی پاکستانی وزیراعظم نے اتنی شدت سے اجاگر کیا ہے اور باقاعدہ طورپر عالمی برادری کے ضمیر کو جھنجھوڑا ہے تا کہ وہ اپنی آنکھیں کھولیں اور کشمیری مسلمانوں پر ڈھائے جانے والے مظالم کو دیکھیں ، انہوں نے کہا کہ جب تک امت مسلمہ متحد ہو کر پوری دنیا میں مسلمانوں پر ہونے والے مظالم کو روکنے کے لیئے روک تھام نہیں کریگی تب تک کچھ نہیں ہوگا ، پوری دنیا میں اس وقت صرف مسلمانوں پر مظالم ڈھائے جارہے ہیں اور اسلام دشمن قوتوں نے نام نہاد امن کے علمبرداروں اور انسانی حقوق کی تنظیموں کا منہ پیسے سے بند کیا ہوا ہے انہوں نے مزید کہا کہ مودی کی پالیسیاں اور مظالم بہت جلد اس کو لے ڈوبیں گی اور جتنی تیزی سے بھارت کے گرد گھیرا تنگ ہورہا ہے اس حساب سے بہت جلد کشمیر کو اسے چھوڑنا پڑیگا۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…