دنیا کا وہ ملک جس کی خاتون وزیراعظم نے بیٹی کی پیدائش کے اڑھائی سال بعد شادی کرلی

4  اگست‬‮  2020

ہلسنکی (این این آئی)فن لینڈ کی وزیراعظم سانا مارین نے وزارت عظمیٰ سنبھالنے کے 8 ماہ بعد اپنے منگیتر سے شادی کرلی، جن سے ان کی رفاقت گزشتہ 16 برس سے ہے۔ فن لینڈ کی 34 سالہ خاتون وزیراعظم سانا مارین نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ میں مارکوس ریکونین سے شادی کا اعلان کیا اور تصاویر بھی جاری کیں۔

انسٹاگرام پر جاری تصاویر میں سانا مارین سفید عروسی جوڑے میں ہاتھوں میں گلدستہ لیے مارکوس ریکونن کے ساتھ کھڑی ہیں۔اس حوالے سے فن لینڈ کی حکومت نے ایک جاری بیان میں کہا کہ شادی کی تقریب خاتون وزیراعظم کے سرکاری دفتر کیسارانٹا میں منعقد ہوئی اور تقریب میں جوڑے کے خاندان اور قریبی دوستوں نے شرکت کی۔حکومتی بیان کے مطابق مارین اور مارکوس گزشتہ 16برس سے تعلقات میں ہیں اور ان کی ڈھائی سالہ بیٹی بھی ہے۔فن لینڈ کی وزیر اعظم نے انسٹاگرام میں لکھا کہ میں اس شخص کو اپنا شریک حیات بنانے پر بے حد خوش ہوں، جن سے میں پیار کرتی ہوں۔خیال رہے کہ سانا مارین کا تعلق سوشل ڈیموکریٹ سے ہے اور گزشتہ برس دسمبر میں فن لینڈ کی وزیر اعظم منتخب ہوئی تھیں۔سانا مارین کو دنیا کی کم عمرترین وزیر اعظم بننے کا اعزاز بھی حاصل ہوا تھا لیکن چند ہفتوں بعد ہی آسٹریا کے چانسلر سیباسچن کورز کے حکمران بننے کے بعد انہیں اس اعزاز سے محروم ہونا پڑا تھا۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…