جمعرات‬‮ ، 23 اکتوبر‬‮ 2025 

کشمیریوں کی جدوجہد کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے پاک فوج نے 5 اگست کی مناسبت سے نیا نغمہ جاری کر دیا

datetime 2  اگست‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) پاک فوج نے پانچ اگست کی مناسبت سے نیا نغمہ ریلیز کیا ہے، نغمے کا عنوان جا چھوڑ میری وادی ہے، آئی ایس پی آر کے مطابق پہلی مرتبہ ایک کشمیری گانے کا مرکزی کردار بنا ہے۔ اس نغمے کا آغاز ایک کلاک کی آواز سے ہوتا ہے جو پچھلے365 دِنوں کی یاد دلاتا ہے۔ گزشتہ 365 دِنوں سے کشمیریوں کو بد ترین ریاستی دہشت گردی اور لاک ڈاؤن کا سامنا ہے، بھارت بینائی تو چھین سکتا ہے خواب نہیں۔ کشمیریوں کو جبر کا نشانہ تو بنایا جا سکتا ہے لیکن اُن کے جذبہ آزادی کو

مات نہیں دے سکتا۔اس نغمے میں مزید کہا گیا ہے کہ کشمیری تنگ آچکا ہے اور دنیا کی توجہ کا منتظر ہے، اقوامِ متحدہ کی قراردادوں پر عملدرآمد کا جس میں اُس کے حق خود ارادیت کا وعدہ کیا گیا ہے۔کشمیریوں کی آزادی کی یہ چیخ بھی دُنیا کے ایوانوں میں پہنچے گی اور ایک دن کشمیری اپنی آزادی کا حق لے کر رہیں گے۔پاک فوج نے کشمیریوں کی جدوجہد کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے یہ نغمہ جاری کیاہے۔ مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی جانب سے کشمیری مسلمانوں پر مظالم کا سلسلہ جاری ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کنفیوز پاکستان


افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…