جمعہ‬‮ ، 07 فروری‬‮ 2025 

آلودگی اور ماحولیاتی تبدیلی پر قابو پانے کے لیے پاکستان دنیا بھر میں مثال بننے لگا،وزیراعظم عمران خان کا اہم پیغام

datetime 31  جولائی  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد ( آن لائن) وزیراعظم عمران خان نے پنجاب کے علاقے بلوکی کی ویڈیو شیئر کی ، اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک سال قبل خالی نظر آنیوالی جگہ پر ہزاروں درخت لگے ہوئے ہیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر وزیراعظم نے لکھا کہ 10 بلین ٹری سونامی کے تحت پنجاب میں موسمیاتی تبدیلی واضح ہے۔ شجرکاری مہم کے تحت ایک سال میں بڑی تبدیلی نظرآرہی ہے۔ مافیا سے زمین واگزار کرا کے شجرکاری کی گئی۔

انہوں نے ٹویٹر پر مزید لکھا کہ شجر کاری مہم سے آئندہ نسلوں کے لیے سبز پاکستان بنانے پر مطمئن ہوں۔ آلودگی اور ماحولیاتی تبدیلی پر قابو پانے کے لیے پاکستان دنیا بھر میں مثال بننے لگا۔ وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ماحولیاتی تبدیلی اور آلودگی کیخلاف ٹویٹ کیا۔وزیراعظم عمران خان نے کلین گرین پاکستان اور ماحولیاتی تبدیلی کے خلاف حکومتی کوششوں سے متعلق ویڈیو جاری کردی۔ ویڈیو میں آلودگی اور ماحولیاتی تبدیلی کے چیلنج سے نمٹنے کیلئے پاکستانی کوششوں کو دکھایا گیا۔ویڈیو میں کہا جا رہا ہے کہ پاکستان نے اقوام متحدہ کے ماحولیاتی تبدیلی سے متعلق گولز کو 10 سال پہلے حاصل کرلیا، پاکستان تیزی سے ماحولیاتی تبدیلی کے چیلنج کا مقابلہ کررہا ہے، پاکستان کو ماحولیاتی تبدیلی کا چیلنج درپیش تھا۔ویڈیو میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان نے اربوں درخت لگا کر ماحولیاتی تبدیلی کا مقابلہ کیا، پاکستان کلین انرجی، الیکٹرک گاڑیوں کی طرف جا رہا ہے، پاکستان گرین جابز سامنے لارہا ہے، پاکستان نے دس سال کا انتظار کرنے کے بجائے ماحولیاتی تبدیلی کا ابھی سے مقابلہ کیا۔ ویڈیو میں مزید بتایا گیا ہے کہ پاکستان ماحولیاتی تبدیلی سے نمٹنے میں دیگر ممالک کے لئے بہترین مثال ہے، ایک منٹ کی ویڈیو میں وزیر اعظم عمران خان کی ورلڈ اکنامک فورم سے خطاب اور دیگر اقدامات کو بھی دکھایا گیا۔یاد رہے کہ پاکستان ماحولیاتی تبدیلیوں سے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں سے ایک ہے لیکن اس ملک نے پائیدار ترقی کے حوالے سے طے شدہ تیرہواں ہدف مقررہ مدت سے دس برس پہلے ہی حاصل کر لیا ہے۔ اقوام متحدہ نے پاکستان کو مبارک باد دی تھی۔

موضوعات:



کالم



ہم انسان ہی نہیں ہیں


یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…