اسلام آباد (این این آئی) وزیراعظم کے مشیر داخلہ شہزاد اکبر نے کہاہے کہ میں اپنی وصیت لے آؤں گا، بلاول اپنی وصیت بھی لے آئیں جس کے ذریعے انہیں چیئرمین شپ ملی۔مشیر داخلہ شہزاد اکبر نے بلاول کے الزامات پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ بلاول ملک میں رہے ہیں اور نہ قوانین کا پتا ہے، منتخب لوگوں کو اپنے اثاثے الیکشن کمیشن میں جمع کرانے ہوتے ہیں۔شہزاد اکبر کے مطابق ان کی بیوی کے نام ایک جائیداد ہے جو انہیں والد کی طرف سے ملی، پارلیمنٹ میں بلاول کودعوت دوں گاآئیں اوربات کریں۔انہوں نے کہا کہ میں اپنی 7نسلوں کی وضاحت
دوں گا اوربلاول بھی دیں، بلاول بھٹو بھی اپنی 7 نسلوں کاحساب کتاب دستاویزات کیساتھ دیں، نیب کی گرفتاری اورضمانت کے قانون پرکنفیوژن پھیلائی گئی ہے۔شہزاد اکبر نے کہا کہ نیب کا قانون سپریم کورٹ کی اسکروٹنی سے گزر چکا ہے، نیب کی 90 دن کی حراست قوم کوگمراہ کرنے کیلئے کی جاتی ہے، نیب کے قانون میں کوئی خرابی نہیں ہے۔مشیر داخلہ نے کہاکہ پریکٹس میں خرابی ہوسکتی ہے نیب قانون میں خرابی نہیں ہے، اپوزیشن نے جو ترامیم دیں وہ سب اپنی ذات کیلئے ہیں، اپوزیشن کی ترامیم مان لی جائیں توزرداری کاکیس ختم ہوجائیگا۔