جمعرات‬‮ ، 22 مئی‬‮‬‮ 2025 

وقت کاپہیہ تیزی سے گھوم رہا ،ہر فسادی،بربادی اور جعلی تبدیلی کا چہرہ بے نقاب ہورہا ہے، ن لیگ کا دھماکہ خیز دعویٰ

datetime 31  جولائی  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(ا ین این آئی)مسلم لیگ (ن)پنجاب کی سیکرٹری اطلاعات عظمی بخاری نے کہاہے کہ سرور صاحب شفاف احتساب جلد آپ سے بھی شروع ہوگا،آب پاک اتھارٹی کیلئے 300سفارشی بھرتیاں کرنے کا بھی احتساب ہوگا۔ چوہدری سرور کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے عظمی بخاری نے کہاکہ ڈی سی ٹوبہ ٹیک سنگھ کو گورنری کے اثر رسوخ سے ہٹانے کا بھی احتساب ہوگاہم اختیارات کا ناجائز استعمال کرنے والے تمام حکومتی کارندوں کی لسٹیں تیار کررہے ہیں۔گورنر ہاؤس پنجاب کو سیاسی تھیٹر اور مک مکا کی جائے پناہ کا بھی حساب ہو گا۔ اپوزیشن

نے سلطنت نیازی کا جعلی احتساب بھگت لیا ہے۔اب اربوں کے جعلی ٹھیکوں،چینی چوری،آٹا چوری اورادویات چوروں کا اصل احتساب ہوگا۔وقت کاپہیہ تیزی سے گھوم رہا ہر فسادی،بربادی اور جعلی تبدیلی کا چہرہ بے نقاب ہورہا ہے۔عوام کے مسیحا بننے کے دعویداروں نے عوام کی بوٹیاں نوچنا شروع کردی ہیں کلبھوشن کو این آر او دینے والوں کو ملکی خود مختیاری اور ملکی سالمیت کی باتیں کرتے شرم آنی چاہیے۔پاکستان کا گرے لسٹ میں نام نالائق اعظم کی دانستہ غلطیوں نے ڈلا ہے۔عمران نیازی اپنی غلطیوں کا ملبہ اب نوازشریف کے کھاتے میں نہیں ڈال سکتے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کم عمری کی شادی پر پابندی کا بل واپس نہ لیا گیا تو سڑکوں پر آئیں گے، فضل الرحمن


اسلام آباد (این این آئی)جمعیت علما اسلام کے سربراہ…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…