ا سلام آباد(آن لائن )اسلام آباد میں مرغزار چڑیا گھر میں جانوروں کی منتقل کرنے کے دوران آ گ لگنے سے شیر ہلاک ہوگیا۔ میڈیارپورٹس کے مطابق آگ لگنے کے باعث دم گھٹنے سے شیر کی حالت بگڑی اور کچھ دیر بعد وہ مرگیا۔ چڑیا گھر انتظامیہ کی نااہلی کے باعث اب تک 3 نیل گائے
اور ایک شترمرغ مر چکے ہیں۔واضح رہے کہ چڑیا گھر میں جانوروں کی مناسب دیکھ بال نہ ہونے کا کیس اسلام آباد ہائیکورٹ میں زیرسماعت ہے اور ہائی کورٹ نے جانوروں کی منتقلی کا حکم دیا تھا تاہم انتظامیہ نے نااہلی چھپانے کے لیے جانور منتقل کرنے سے روک دیے تھے۔