جمعہ‬‮ ، 07 فروری‬‮ 2025 

کویت اور ترکی جانیوالے پاکستانیوں کیلئے یہ کام ضرور ی ہے، پی آئی اے نے ہدایات جار ی کر دیں

datetime 30  جولائی  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( آن لائن) کویت اور ترکی جانیوالے پاکستانیوں کیلئے کورونا ٹیسٹ لازمی قرار دے دیا گیا ہے۔ پی آئی اے نے پاکستان سے کویت سفر کرنیوالے مسافروں کیلئے ہدایات جاری کر دیں۔ کورونا ٹیسٹ رپورٹ منفی آنے پر ہی کویت کا سفر کیا جاسکے گا۔بارہ سال سے کم عمر بچے والدین کا کورونا ٹیسٹ منفی ہونے پر ہی سفر کر سکیں گے۔ مسافر فلائٹ سے قبل شلولنک نامی ایپلی کیشن میں سائن ان ہوں گے۔ کویت پہنچنے پر تمام مسافروں کو 14 دن قرنطینہ میں رہنا ہوگا۔ادھر ترکش ایئر لائن انتظامیہ کی طرف سے جاری نئی ٹریول ایڈوائزری میں بتایا

گیا ہے کہ ترکی جانے والے پاکستانی مسافروں کو کورونا کی منفی رپورٹ کے بغیر بورڈنگ پاس جاری نہیں کیا جائے گا۔ آٹھ اگست سے مسافروں کے ٹیسٹ لازمی قرار دیئے گئے ہیں۔دریں اثناء پی آئی اے نے یورپی سیفٹی ایجنسی کی جانب سے پابندی کے فیصلے کو بدلنے کیلئے سفارتی سطح پر رابطوں کے ساتھ بیک ڈور چینل کا بھی استعمال شروع کر دیا ہے۔پی آئی اے ترجمان کے مطابق قومی ائیرلائن نے یورپی سیفٹی ایجنسی کیلئے اپیل تیار کرکے وکلا کی خدمات حاصل کر لی ہیں۔ سیفٹی مینجمنٹ سسٹم سافٹ ویئر بھی تیار کر لیا گیا ہے۔

موضوعات:



کالم



ہم انسان ہی نہیں ہیں


یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…