اسلا م آباد(آن لائن ) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماء عبدالقادر پٹیل نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری سچ سامنے لائے تو تبدیلی زادے بوکھلا اٹھے، تبدیلی سرکار کے ترجمانوں کی چیخیں بتارہی ہیں کہ بنی گالا کا شہزادہ بدحواس ہوچکا ہے۔ چیئرمین پیپلز پارٹی کی پریس کانفرنس پر حکومتی ترجمانوں کے ردعمل پر عبدالقادر پٹیل نے بیان دیتے ہوئے کہا کہ بجائے
یہ کہ پی ٹی آئی ترجمان چیئرمین بلاول بھٹو کے سوالات کے جوابات دیتے، انہوں نے الزام تراشی شروع کردی۔پی ٹی آئی کے ترجمانوں کے پاس اپنی کارکردگی بتانے کے لئے ایک لفظ تک نہیں ہے۔عمران خان جواب دیں کہ کیوں وہ کلبھوشن جادھو کو ریلیف دینا چاہتے ہیں؟ ۔قادر پٹیل نے کہا کہ علیمہ خان کو این آر او دینے والے عمران خان آج اپوزیشن سے خود این آر او مانگ رہے ہیں۔عمران خان کا مقدر طے ہوچکا، انہیں ذلت و رسوائی کے بعد کرسی چھوڑنا ہوگی۔