اسلام آباد (این این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل جاوید نے کہا ہے کہ اس سے بڑا این آر او کیا ہوگا، نیب بل میں 38 ترامیم میں سے 34 ترامیم اپوزیشن نے اپنے لئے مانگیں – ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ اپنی کرپشن اور منی لانڈرنگ cases سے بچنے کے لیے یہ سب کچھ کیا، یہ وہی این آر او ہے جس کی وزیراعظم عمران خان بات کرتے رہے اور یہ کہتے رہے کہ
کون سااین آر او – سینیٹر فیصل جاوید نے کہاکہ یہ پہلے ایک دوسرے کو این آر او دیتے رہے اب عمران خان ہیں انہوں نے کبھی انہیں این آر او نہیں دینا – سینیٹر فیصل جاوید نے کہاکہ عمران خان کبھی اپنے نظریے پر سمجھوتہ نہیں کریں گے – سینیٹر فیصل جاوید نے کہاکہ اپوزیشن کی تجویز کردہ ترامیم ایسی ہی ہیں جیسے عام آدمی کے لیے جیلیں اور ان کے لیے ویلیں –