اسلام آباد(آن لائن) چیئرمین یوٹیلٹی اسٹورز بورڈ ذوالقرنین علی خان نے دعویٰ کیا ہے کہ ان پر استعفیٰ دینے کے لیے دباؤ ڈالا جارہا ہے یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن کرپشن کا گڑھ ہے اپنے ماتھے پر کرپشن کا داغ لگا کر واپس نہیں جاؤں گا صرف وزیراعظم عمران خان کے کہنے پر استعفیٰ دوں گا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق چیئرمین یوٹیلٹی سٹورز بورڈ ذوالقرنین خان نے
دعویٰ کیا ہے کہ ایک حکومتی شخصیت نے مجھے مستعفی ہونے کا پیغام دیا ہے لیکن میں کسی کے دباؤ میں آکراستعفیٰ نہیں دوں گا انہوں نے کہا کہ یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن کرپشن کا گڑھ ہے وزیراعظم عمران خان کو غلط معلومات دی جارہی ہیں میں نے سعودی عرب سے واپس آ کر دو سال ضائع کئے ہیں صرف عمران خان کے کہنے پر ہی استعفیٰ دوں گا۔