اسلام آباد(آن لائن)اپوزیشن جماعتوں کا عید کے آل پارٹیز کانفرنس بلانے کا معاملہ،جماعت اسلامی نے اے پی سی میں شرکت کرنے سے انکار کر دیا۔ ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے قیادت نے جماعت اسلامی سے رابطہ کیا ہے اور عید کے بعد اپوزیشن کی اے پی سی میں شرکت کے حوالے سے بات کی تاہم جماعت اسلامی
نے اے پی سی میں شرکت کرنے سے انکار کردیا ہے۔ ذرائع کا دعویٰ ہے کہ جماعت اسلامی نے جواب میں کہا ہے کہ اے پی سی کا ایجنڈا کرپٹ سیاستدانوں کو بچانے کا عمل ہے۔جماعت اسلامی نے موقف اپنایا ہے کہ اگر اے پی سی میں ملک و قوم کے مفاد کا ایجنڈا شامل ہو تو شرکت کرنے پر سوچا جا سکتا ہے۔