جمعہ‬‮ ، 07 فروری‬‮ 2025 

بھارت ہتھیاروں کا دنیا میں سب سے بڑا درآمدی ملک بن گیا، وہ بحر ہند کو جوہری ہتھیاروں سے آلودہ کررہا ہے، پاکستان کا عالمی برادری سے نوٹس لینے کا مطالبہ

datetime 30  جولائی  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن) پاکستان نے کہا ہے کہ بھارت بحر ہند کو جوہری ہتھیاروں سے آلودہ کررہا ہے، بھارت ہتھیاروں کا دنیا میں سب سے بڑا درآمدی ملک بن گیا ہے۔ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروق نے ہفتہ وار بریفنگ میں کہا کہ پاکستان ہر قسم کی جارحیت سے نمٹنے کے لیے ہر وقت تیار ہے، کشمیر میں بھارتی غیر قانونی قبضے کو آج 300دن ہو گئے، بھارت نے لائن آف کنٹرول پربلا اشتعال فائرنگ جاری کررکھی ہے،

مقبوضہ کشمیر میں عید الاضحی پر پر نماز کی پابندی کی مذمت کرتے ہیں۔بھارتی حکومت کے اقدامات اقلیتوں کیلیے خطرناک ہیں، سب کو علم ہے بھارت جوہری ہتھیاروں کو وسعت دے رہا ہے، بھارت میزائل سسٹم سے جنگی تیاریوں میں اضافے میں بھی مصروف ہے، بھارت ضرورت سے بڑھ کرفوجی صلاحیت میں اضافہ کررہاہے، بھارت دنیا کا ہتھیار درآمد کرنے والا دوسرا بڑا ملک بن گیا۔ ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروق کا کہنا ہے کہ بھارت بحرہند کو جوہری ہتھیاروں سے آلودہ کررہا ہے، بھارت ہتھیاروں کا دنیا میں سب سے بڑا درآمدی ملک بن گیا ہے۔ اقوام متحدہ نوٹس لے یہ عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے، بھارت کی جانب سے رافیل طیاروں کی خریداری کی خبریں سامنے آئیں، ہمارے فرانس سمیت دیگر ممالک سے دوطرفہ تعلقات ہیں، ان ممالک سے مختلف ایشوز پر بات چیت ہوتی رہتی ہے، رافیل طیاروں کی بھارت کو فروخت کا معاملہ تاحال فرانس سے نہیں اٹھایا گیا۔جارحانہ عزائم اور بے جا ہتھیاروں کی خریداری جنوبی ایشیا کے امن کیلئے خطرہ ہے، عالمی برادری بھارتی عزائم کا نوٹس لے، بھارت کے عزائم سے جنوبی ایشیامیں ہتھیاروں کی دوڑمیں اضافہ ہوگا، پاکستان کم سے کم دفاعی صلاحیت کے اصول پر کارفرما ہے، پاکستان بھارتی جارحانہ عزائم سے ہرگز غافل نہیں ہے۔ترجمان نے کہا60دن میں کلبھوشن کے وکیل کے لیے بھارت نے ہائیکورٹ سے رجوع کرنا تھا، لیکن بھارت کی جانب سے ایسا نہیں کیا گیا،

کلبھوشن کو تیسری قونصلررسائی پر بھارت کا تاحال جواب نہیں آیا، عالمی عدالت انصاف کے فیصلے پرعالمی عدالت انصاف آرڈیننس لائے، بی جے پی کی ہندوتوا ایجنڈے کی حکومت خطے کے امن کے لیے خطرہ ہے۔ترجمان دفترخارجہ عائشہ فاروق نے مزید کہا کہ زلمے خلیل زاد کے پاکستان آمد کی مصدقہ تاریخ کا علم نہیں ہے، پاکستان افغانستان میں سیزفائر اعلان کا خیرمقدم کرتا ہے، دوحہ میں طالبان کے ساتھ مذاکرات ہورہے ہیں، قیدیوں کے تبادلے سمیت فریقین کو وعدوں کی پاسداری کرنی چاہیے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ہم انسان ہی نہیں ہیں


یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…