اسلام آباد(آن لائن)قومی اسمبلی میں پاکستان پیپلز پارٹی کی رکن اسمبلی شازیہ مری نے کہا کہ جہاں بھی بارش ہوئی ہے وہاں نقصان ہوا ہے ،کراچی میں بارش نظر آتی ہے لاہور ،کے پی کے میں بارش پر کوئی بات کیوں نہیں کرتا ،کراچی میں ایسے حالات بھی رہے کہ لوگوں کو کہا گیا کہ زیور بیچ کر اسلحہ خریدیں ،
ہمیں کراچی کے حوالے سے لیکچر نہ دیا جائے۔میں سب کے کچھے چٹھے کھول سکتی ہوں لیکن ہمیں قومی معاملے پر بات کرنی ہے،ہمارا ایجنڈا پاکستان ہے یہ کوئی اور ایجنڈے پر کام کرتے ہیں ،ہمارے صوبائی وزراء سڑکوں پر نظر آ رہے تھے لیکن یہ عوامی نمائندے کہاں غائب تھے،یہ ووٹ لیکر سوجاتے ہیں۔