بدھ‬‮ ، 23 اکتوبر‬‮ 2024 

تاجروں نے حکومتی احکامات کو ہوا میں اڑاتے ہوئے زبردستی دکانیں کھول کر ایس او پیز کی دھجیاں اڑا دیں ، انتظامیہ خاموش تماشائی

datetime 29  جولائی  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پتوکی (این این آئی) پتوکی کے تاجروں نے حکومتی احکامات کو ہوا میں اڑاتے ہوئے زبردستی دوکانیں کھول کر ایس او پی کی دھجیاں بکھیر دی اسسٹنٹ کمشنر پتوکی انتظامیہ اور پولیس نے خاموشی اختیار کر لی تفصیلات کے مطابق پنجاب کے دیگر شہروں کی طرح حبیب آباد اور پتوکی میں بھی لاک ڈاؤن کا زور مقامی پولیس کی جانب سے شہر بھر کی تمام دوکانوں کو بند کرادیا گیا۔تاہم تاجروں نے

حکو متی احکامات کو ہوا میں اڑاتے ہو ئے زبردستی دوکانیں کھول لیں۔اور پولیس کی نفری کم ہونے کی وجہ سے تاجروں نے ایس او پیز کی بھی دھجیاں بکھیر دیں پولیس بری طر ح لاک ڈاون پر عمل درآمد کرانے میں ناکام تاجروں نے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ عید کے دنوں میں لاک ڈاؤن لگانا تاجروں کا معاشی قتل ہے ہم عید پر لاک ڈاؤن کرنے کی شدید مزمت کرتے ہیں عید کے لیے لاکھوں روپے کامال خرید چکے ہیں پہلے ہی ہم لاک ڈاؤن کی وجہ سے قرضے میں ڈوبے ہوئے ہیں عید پر ہم نے جو مال خریدا ہے وہ بھی قرض لے کر خریدا ہے اسی کمائی سے ہم نے قرضہ بھی واپس کرنا ہے اور عید پر حسب توفیق قربانی کا جانور بھی لینا ہے لیکن لاک ڈاؤن کی وجہ سے نہ ہم قرضہ واپس کر سکیں گے اور نہ قربانی کا فریضہ ادا کر سکیں گے تاجروں نے مزید کہا کہ پنجاب حکومت کی ناقص پالیسی کی وجہ سے پورے پنجاب میں افراتفری پھیل گئی ہے دوسرے صوبوں میں تمام تاجروں کو ریلیف دیا گیا ہے تمام کاروباری مراکز کھلے ہیں یہ ناانصافی صرف پنجاب کی عوام کیلئے ہی کیوں ہے تاجروں نے پنجاب حکومت کے عید پر لاک ڈاؤن کرنے کی سخت مذمت کی ہے اور چیف جسٹس آف سپریم کورٹ سے عید پر لاک ڈاؤن ختم کرنے کی ازخود نوٹس لینے کی اپیل کی ہے۔

موضوعات:



کالم



گیم آف تھرونز


گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…

ہماری آنکھیں کب کھلیں گے

یہ دو مختلف واقعات ہیں لیکن یہ دونوں کہیں نہ کہیں…

ہرقیمت پر

اگرتلہ بھارت کی پہاڑی ریاست تری پورہ کا دارالحکومت…

خوشحالی کے چھ اصول

وارن بفٹ دنیا کے نامور سرمایہ کار ہیں‘ یہ امریکا…

واسے پور

آپ اگر دو فلمیں دیکھ لیں تو آپ کوپاکستان کے موجودہ…