جمعہ‬‮ ، 07 فروری‬‮ 2025 

تانیہ اندورس اور ڈاکٹر ظفر مرزا قربانی کا بکرا قرار، دہری شہریت اور اسکینڈلز کی زد میں آنے والے تمام کابینہ ارکان سے استعفیٰ طلب

datetime 29  جولائی  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)تانیہ اندورس اور ڈاکٹر ظفرمرزا مستعفی، پاکستان پیپلزپارٹی نے دہری شہریت اور اسکینڈلز کی زد میں آنے والے تمام کابینہ ارکان سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کر دیا۔ ایک بیان میں نفیسہ شاہ نے کہاکہ تانیہ اندورس اور ظفرمرزا کو قربانی کا بکرا بنا کر اصل ذمہ داران پر پردہ ڈالنے کی کوشش کی جا رہی ہے، پیپلزپارٹی نے شہزاد اکبر، زلفی بخاری، شیخ رشید، غلام سرور خان سمیت

دیگر اسکینڈلز زدہ ارکان کے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا تھا۔نفیسہ شاہ نے کہاکہ تانیہ اور ظفرمرزا پر ملبہ ڈال کر اصل ذمہ داران کو مزید نوازا گیا ہے جو سمجھ سے بالاتر ہے، تحریک انصاف کی سلیکٹیڈ حکومت کی وکٹیں گرنا شروع ہوگئی ہیں، تانیہ اور ظفرمرزا کے فیصلے نے پیپلزپارٹی کے خدشات اور تحفظات کو درست ثابت کیا ہے،دہری شہریت اور اسکینڈلز میں ملوث اصل لوگ تاحال کابینہ میں موجود ہیں، تانیہ اندروس اور ظفرمرزا کا مستعفی ہونے  کے بعد باقی ارکان بھی فوری عہدے سے مستعفی ہوجائیں۔نفیسہ شاہ نے کہاکہ دیگر ممالک سے وفاداری کا حلف اٹھانے والوں کو اہم عہدوں پر فائز کرنا باعث تشویش ہے، ڈیجیٹل پاکستان کے نام پر نوکریاں فراہم کرنے سمیت دیگر کھوکھلے وعدوں کی حقیقت سامنے آنا شروع ہوگئی ہے، اپوزیشن کو انتقامی کارروایوں کا نشانہ بنانے والی نااہل حکومت کے دن گنے جا چکے ہیں۔ تانیہ اندورس اور ڈاکٹر ظفرمرزا مستعفی، پاکستان پیپلزپارٹی نے دہری شہریت اور اسکینڈلز کی زد میں آنے والے تمام کابینہ ارکان سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کر دیا۔ ایک بیان میں نفیسہ شاہ نے کہاکہ تانیہ اندورس اور ظفرمرزا کو قربانی کا بکرا بنا کر اصل ذمہ داران پر پردہ ڈالنے کی کوشش کی جا رہی ہے، پیپلزپارٹی نے شہزاد اکبر، زلفی بخاری، شیخ رشید، غلام سرور خان سمیت دیگر اسکینڈلز زدہ ارکان کے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا تھا۔نفیسہ شاہ نے کہاکہ تانیہ اور ظفرمرزا پر ملبہ ڈال کر اصل ذمہ داران کو مزید نوازا گیا ہے جو سمجھ سے بالاتر ہے

موضوعات:



کالم



ہم انسان ہی نہیں ہیں


یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…