لاہور(این این آئی) پنجاب حکومت نے تمام کنٹریکٹ پر بھرتی ہونے والے اساتذہ کو مستقل کرنے کا فیصلہ کر لیا، اس حوالے سے پنجاب حکومت نے صوبائی وزیرِقانون محمد بشارت راجہ کی سربراہی میں کمیٹی قائم کردی، کمیٹی کیس ٹوکیس اساتذہ کو
مستقل کرنے کا جائزہ لے گی۔ذرائع کے مطابق 2014 سے اب تک کنٹریکٹ پر بھرتی ہونیوالے اساتذہ کو مستقل کیا جائے گا، اساتذہ سے ان کے کوائف اور اے سی آرز طلب کی جائیں گی، کمیٹی ان کوائف کی روشنی میں اساتذہ کو مستقل کرنے یا نہ کرنےکا فیصلہ کرے گی۔اس حوالے سے پنجاب حکومت نے صوبائی وزیرِقانون محمد بشارت راجہ کی سربراہی میں کمیٹی قائم کردی، کمیٹی کیس ٹو کیس اساتذہ کو مستقل کرنے کاجائزہ لیگی۔2014 سیاب تک کنٹریکٹ پربھرتی ہونیوالیاساتذہ کو مستقل کردیا جائیگا۔ ذرائع کے مطابق اساتذہ سے ان کے کوائف اور اے سی آرز طلب کی جائیں گی، کمیٹی ان کوائف کی روشنی میں اساتذہ کو مستقل کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ کرے گی، ذرائع کے مطابق اچھی کارکردگی کے حامل اساتذہ کو مستقل کر دیا جائے گا۔