منگل‬‮ ، 25 اگست‬‮ 2026 

پاکستان میں کورونا وبا کے فعال مریضوں کی تعداد گھٹ کر حیران کن حد تک رہ گئی،بیشتر ہسپتال خالی

datetime 29  جولائی  2020 |

اسلام آباد(این این آئی) ملک بھر میں اس وقت اس وبا کے فعال مریضوں کی تعداد گھٹ کر صرف 31 ہزار 405 رہ گئی ہے۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گزشتہ ایک دن میں ملک بھر میں کورونا کے 21 ہزار 256 ٹیسٹ ہوئے،سندھ میں 9 ہزار 571، پنجاب 7 ہزار 38، خیبر پختونخوا ایک ہزار 840، بلوچستان ایک ہزار 302، گلگت بلتستان 106 اور پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں 268 کورونا وائرس کے ٹیسٹ ہوئے۔

24 گھنٹوں میں ملک بھر میں کورونا کے 1063 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 2 لاکھ 76 ہزار 288 ہوگئی ہے جن میں سے 2 لاکھ 44 ہزار 883 صحتیات ہوچکے ہیں اس طرح ملک بھر میں اس وقت کورونا کے فعال مریضوں کی تعداد 31 ہزار 405 ہے۔ ایک ہزار 179 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے جن میں سے 227 وینٹی لیٹر پر ہیں۔صوبوں کے لحاظ سے سندھ میں جہاں اب تک سب سے زیادہ ٹیسٹ ہوئے ہیں وہیں مصدقہ مریضوں کی تعداد بھی سب سے زیادہ ایک لاکھ 19ہزار 398 ہے، پنجاب میں 92 ہزار 452، خیبر پختونخوا میں 33 ہزار 724، بلوچستان میں 11ہزار 654 ، اسلام آباد میں 14 ہزار 963، آزاد کشمیر میں 2 ہزار 55 اور گلگت بلتستان میں کورونا کے 2 ہزار 42 رپورٹ ہوئے ہیں۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھر میں کورونا سے مجموعی طور پر مزید 27 افراد جاں بحق ہوئے،سندھ میں 10، پنجاب میں8 ، خیبر پختونخوا میں 6، گلگت بلتستان میں 2 اور آزاد کشمیر میں ایک شخص زندگی کی بازی ہار گیا۔ملک میں اس وبا سے جاں بحق افراد کی مجموعی تعداد 5892 ہوگئی ہے، اب تک سندھ میں 2 ہزار 172، پنجاب میں 2 ہزار 133، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 186، اسلام آباد میں 165، بلوچستان میں 136، گلگت بلتستان میں 50 اور آزاد کشمیر میں 50 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)


ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…