اسلام آباد (این این آئی)وفاقی حکومت نے ملک بھر میں یکساں تعلیمی نصاب سے متعلق مسودہ تیار کرلیا ہے ،تیار کردہ مسودے کے مطابق تمام نصاب قرآن پاک کی تعلیم اور سنت پر مبنی ہوگا،نصاب میں قائد اعظم اور علامہ اقبال کا ویژن شامل ہوگا،تعلیمی نصاب میں ماحولیاتی تبدیلی سے متعلق امور شامل ہوں گے،نصاب میں شہریت، تاریخ، ملکی معیشت اور ثقافت کو شامل کیا جائے گا،جمہوریت
،حب الوطنی اور قانون کی حکمرانی نصاب کا حصہ ہوگی،ریاضی کے بنیادی اصول ،شرح خواندگی اور سماجی ترقی بھی نصاب کا حصہ ہوگی،بچوں کے تحفظ سے متعلق مواد بھی نصاب میں شامل ہوگا،انگریزی مضمون کی جگہ زبان کے طور پر پڑھائی جائے گی،انسانی حقوق اور سماجی ترقی بھی نصاب کا حصہ ہوگی،اسلامیات گریڈ تین کے بجائے گریڈ ون سے علیحدہ مضمون ہو گی