جمعرات‬‮ ، 22 مئی‬‮‬‮ 2025 

مریم اورنگزیب نے پٹرول انکوائری کمشن کو چینی انکوائری کمیشن پارٹ ٹو قرار دے دیا 

datetime 28  جولائی  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے پٹرول انکوائری کمشن کو چینی انکوائری کمیشن پارٹ ٹو قرار دے دیا ۔ ایک بیان میں انہوںنے کہاکہ پیٹرول مافیا کو بری کرنے کے لیے پٹرول کمیشن بنایا گیا،عمران صاحب خود ہی بحران پیدا کرتے ہیں، پھر خود ہی کمشن بناتے اور پھر خود کو ہی این آر او دیتے ہیں ،چینی بحران کی طرح پٹرول بحران بھی

عمران صاحب کے غلام فیصلوں کی وجہ سے پیدا ہوا ،عمران صاحب نے پٹرول مافیا کے سامنے بھی گھٹنے ٹیک دئیے ،وزیراعظم اور وزیراعظم کے فیصلوں نے چینی بحران پیدا کیا، عمران صاحب ذمہ داری سے بھاگ نہیں سکتے،چینی کمیشن بناکر تمام چینی چوروں کو بری کرایا،پھر جہازمیں لندن فرار کرایا ،چینی کمیشن کی طرز پر اب اپنے جرائم پر پردہ ڈالنے کے لئے عمران صاحب نے پٹرول کمیشن بنادیا ہے ،عمران مافیا اپنے گناہ چھپانے کے لئے کمیشن بناتا اور پھر ملزمان فرار کراتا ہے ،چینی، پٹرول، آٹا، گندم، دوائی سمیت ہر بحران عمران صاحب مافیا نے پیدا کیا ہے ،عمران صاحب کمیشن بناکر عوام کی لوٹ مار کے کمشن سے بھاگ نہیں سکتے ،عمران صاحب کمیشن بنا کر آپ خودکو نہیں بچا سکتے، حساب تو دینا ہوگا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ملک ریاض کی آخری خواہش


مجھے چند دن قبل دوبئی جانے کا اتفاق ہوا‘ ملک…

کم عمری کی شادی پر پابندی کا بل واپس نہ لیا گیا تو سڑکوں پر آئیں گے، فضل الرحمن

اسلام آباد (این این آئی)جمعیت علما اسلام کے سربراہ…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…