بدھ‬‮ ، 01 اکتوبر‬‮ 2025 

سندھ میں مولانا کی آصف اور بلاول سے ملاقات کا چاند ضیا الرحمن کی صورت میں چڑھا تھا، اب دیکھیں مولانا کی شہباز شریف سے  ملاقات کیا گل کھلاتی ہے؟فیاض الحسن چوہان نے نئی بحث چھیڑ دی

datetime 28  جولائی  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی) صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان پورے ملک میں مارے مارے پھر رہے ہیں، سیاسی رابطوں، لانگ مارچ اور عدم اعتماد کی تحریکوں سے جگ ہنسائی ہوئی، غیر متحدہ اپوزیشن جان چکی ہے موجودہ حکومت آئینی مدت پوری کرے گی۔

وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ شہباز شریف اور مولانا فضل الرحمان کی ملاقات دراصل سیاسی یتیموں کی ملاقات تھی، سندھ میں مولانا کی آصف اور بلاول زرداری سے ملاقات کا چاند ضیا الرحمن کی صورت میں چڑھا تھا، اب دیکھیں مولانا کی شہباز شریف سے ملاقات کیا گل کھلاتی ہے، اپوزیشن اے پی سی اور سیاسی گٹھ جوڑ کا لالی پاپ صرف اپنے ووٹروں کو بے وقوف بنانے کے لیے استعمال کر رہی ہے۔فیاض الحسن نے مزید کہا وزیرِ اعظم عمران خان اور پی ٹی آئی کے خلاف کینہ، بغض اور عناد مولانا کو سکون کی نیند نہیں سونے دیتا، دو سال پہلے میں نے مولانا کو اپنے سیاسی و معاشی صغیرہ اور کبیرہ گناہوں پر معافی مانگنے کا مشورہ دیا تھا، ابھی بھی مولانا کے پاس مصلے بچھا کر توبہ و استغفار کرنے کا وقت ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سات مئی


امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…