بدھ‬‮ ، 21 مئی‬‮‬‮ 2025 

بلاول بھٹو بڑے بڑے بھاشن دینے کی بجائے کراچی کو پلان دیں، کراچی کو اس بات کی سزا دی جا رہی ہے، عالمگیر خان کا دعویٰ

datetime 27  جولائی  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن ) تحریک انصاف کے کراچی سے رکن قومی اسمبلی عالمگیر خان نے کہا ہے کہ کراچی کی صورتحال میں کچی آبادیاں بارش سے تباہ ہوکر رہ گئی ہیں،تیس سا ل سے اقتدار میں رہنے والوں نے کیا کیا ؟،اڑھائی سو چھوٹے اور اڑتیس بڑے نالے کیوں سارا سال صاف نہیں کئے گئے ،میئر کراچی کو فنڈز نہیں دیئے جارہے ،کراچی سے تحریک انصاف کو ووٹ دینے کی سزا دی جارہی ہے ۔

بلاول بھٹو زرداری بڑے بڑے بھاشن دینے کی بجائے کراچی کو پلان دیں،سالگرہ کا کیک کاٹا جارہا ہے مگر کراچی کو نہیں پوچھا جارہا ،پارلیمنٹ کے فلور اور سڑکوں پر احتجاج کریں گے ۔ ان خیالات کا اظہار پارلیمنٹ ہاوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کے دوران کیا ۔ عالمگیر خان نے کہا کہ علی زیدی صفائی کے لئے گئے کچہرا پھینکنے کی جگہ نہیں دی گئی۔ نالوں کے اردگرد غیر قانونی آبادیاں کس نے بسائی ہیں ۔بلاول بھٹو زرداری بڑے بڑے بھاشن دینے کی بجائے کراچی کو پلان دیں۔ انہوں نے کہا کہ اجرک ہماری عزت ہے یہ ماسک تقسیم کرکے اصل مسائل سے جان نہیں چھڑا سکتے ۔ وزیر بلدیات کو بلا کر پوچھ تو لیں گاڑیاں پانی میں کیسے تیر رہی ہیں۔ لوگوں کو بتادیں کشتیاں لے لیں۔ ڈھٹائی کی حد ہوگئی ہے سالگرہ کا کیک کاٹا جارہا ہے مگر کراچی کو نہیں پوچھا جارہا ۔پارلیمنٹ کے فلور اور سڑکوں پر احتجاج کریں گے ۔ اجرک کا فروغ ہمارے سر کا تاج ہے مگر ہم عوام کے مسائل حل کرکے عزت دینے کی بات کررہے ہیں ۔کچھ دکھلاوے کرنے سے کچھ نہیں ہوگا۔  تحریک انصاف کے کراچی سے رکن قومی اسمبلی عالمگیر خان نے کہا ہے کہ کراچی کی صورتحال میں کچی آبادیاں بارش سے تباہ ہوکر رہ گئی ہیں،تیس سا ل سے اقتدار میں رہنے والوں نے کیا کیا ؟،اڑھائی سو چھوٹے اور اڑتیس بڑے نالے کیوں سارا سال صاف نہیں کئے گئے

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کم عمری کی شادی پر پابندی کا بل واپس نہ لیا گیا تو سڑکوں پر آئیں گے، فضل الرحمن


اسلام آباد (این این آئی)جمعیت علما اسلام کے سربراہ…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…