جمعرات‬‮ ، 11 جون‬‮ 2026 

جذبہ سچا ہو تو انسان کیا نہیں کر سکتا، زرعی یونیورسٹی پشاور کے چوکیدار نے ایم فل کی ڈگری حاصل کر لی

datetime 27  جولائی  2020 |

پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک) نور مرجان کا تعلق خیبرپختونخوا کے ضلع خیبر سے ہے اور وہ زرعی یونیورسٹی پشاور میں بطور چوکیدار کام کرتے ہیں، دوران ڈیوٹی انہوں نے اپنی تعلیم جاری رکھی اور ایم فل کی ڈگری حاصل کر لی۔ انہوں نے اسلامیات میں ایم فل کیا ہے اور ان کے مقالے کا موضوع قبائلی اضلاع کے رسم و رواج کا ہندوؤں اور سکھوں کے رسم و رواج کے ساتھ تقابلی جائزہ تھا۔ انہوں نے کہا کہ

وہ چوکیدار بھرتی ہوئے تو وہ میٹرک تھے، دوران ملازمت انہوں نے اپنی تعلیم بھی جاری رکھی۔ نور مرجان کا کہنا تھا کہ چار سال تک سپرنٹنڈنٹ امتحانات کی ذمہ داری نبھائی۔ انہوں نے بتایا کہ یونیورسٹی کے ہاسٹل میں کلرک کے فرائض سر انجام دیے اور انہوں نے چوکیداری کے دوران ہی بی ایڈ اور ایم ایڈ بھی مکمل کیا۔ نور مرجان بیس سال سے بحیثیت چوکیدار ملازمت کر رہے ہیں انہوں نے جس مقصد کیلئے تعلیم حاصل کی تھی ان کا خواب ابھی ادھورا ہے، انہوں نے درخواست کی ہے کہ ڈگری کے مطابق انہیں کوئی ڈیوٹی دی جائے۔ سچ ہی کہتے ہیں جذبہ جب سچا ہو تو بندہ منزل حاصل کر ہی لیتا ہے، نور مرجان کا جذبہ سچا تھا انہوں نے دل لگا کر محنت کی اور اپنا مقصد حاصل کر لیا۔ اب انہیں ان کی تعلیم کی شایان شان ملازمت دی جانی چاہیے۔  نور مرجان کا تعلق خیبرپختونخوا کے ضلع خیبر سے ہے اور وہ زرعی یونیورسٹی پشاور میں بطور چوکیدار کام کرتے ہیں، دوران ڈیوٹی انہوں نے اپنی تعلیم جاری رکھی اور ایم فل کی ڈگری حاصل کر لی۔ انہوں نے اسلامیات میں ایم فل کیا ہے اور ان کے مقالے کا موضوع قبائلی اضلاع کے رسم و رواج کا ہندوؤں اور سکھوں کے رسم و رواج کے ساتھ تقابلی جائزہ تھا۔ انہوں نے کہا کہ وہ چوکیدار بھرتی ہوئے تو وہ میٹرک تھے، دوران ملازمت انہوں نے اپنی تعلیم بھی جاری رکھی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



8 بجے تک


میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…